Earthquake in Rajasthan: دارالحکومت جے پور سمیت راجستھان کے کئی علاقوں میں جمعہ کی صبح زلزلے کے جھٹکے محسوس کیے گئے۔ جے پور میں صبح 4:09 سے 4:25 بجے تک مختلف اوقات میں زلزلے کے تین جھٹکے محسوس کیے گئے۔ زلزلے کی وجہ سے لوگ اپنے گھروں سے باہر نکل کر سڑکوں پر آگئے۔ وہیں زلزلے کا مرکز اراولی کی پہاڑیوں میں بتایا گیا ہے۔ جے پور میں زلزلے کی شدت ریکٹر اسکیل پر 4.4 بتائی گئی ہے۔
جے پور میں پہلا جھٹکا 04:09:38 پر آیا
بتا دیں کہ دارالحکومت جے پور میں پہلا جھٹکا 04:09:38 پر آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 4.4 تھی۔ دوسرا جھٹکا 04:22:57 پر آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.1 تھی۔ تیسرا جھٹکا 04:25:33 پر آیا۔ ریکٹر اسکیل پر اس کی شدت 3.4 رہی۔
یہ بھی پڑھیں: قرآنِ مقدس کی بے حرمتی کرنے والے سویڈن کےخلاف عراق میں سخت غصہ، سفارت خانے میں لگائی آگ، سفیر کو کیا ملک بدر
لوگ اپنے اپنے گھروں سے نکل آئے باہر
زلزلے کے جھٹکے محسوس ہوتے ہی لوگ گھروں سے باہر نکل آئے۔ زلزلے کے جھٹکے اس قدر شدید تھے کہ زوردار وائبریشن کی وجہ سے سبھی لوگ نیند سے بیدار ہوگئے۔ اور لوگ اپنی اپنی عمارتوں اور گھروں سے باہر نکل آئے۔ اس زلزلے سے جانی و مالی نقصان کی اب تک کوئی خبرموصول نہیں ہوئی ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مودی سرنیم کے معاملے میں راہل گاندھی کی درخواست پر سپریم کورٹ میں سماعت کل،کیا ہیں کانگریس لیڈر کے دلائل؟
زلزلے کے جھٹکوں سئ لوگوں ہو گئے تھے خوفزدہ
واضح رہے کہ اس سے قبل 21 مارچ اور 24 جنوری کو جے پور اور راجستھان کے دیگر اضلاع میں زلزلے کے شدید جھٹکے محسوس کیے گئے تھے۔ اس دوران بھی لوگ وائبریشن کے خوف سے گھروں سے باہر نکل آئے تھے۔ سیکر ضلع میں بھی حال ہی میں زلزلے کے جھٹکوں نے لوگوں کو خوفزدہ کر دیا تھا۔
یہ بھی پڑھیں: منی پورمیں خواتین کے ساتھ درندگی کے معاملے میں اب تک 4 ملزمان گرفتار، چھاپے ماری جاری
بھارت ایکسپریس۔
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…