-بھارت ایکسپریس
Miswak Benefit Ramadan: رمضان کا مبارک اور مقدس مہینہ ایمان، تاریخ اور تہذیب سے وابستہ ہے۔ اس بابرکت مہینے میں عبادات کا خاص اہتمام کیا جاتا ہے۔ اس مہینے میں مسواک کا استعمال کافی بڑھ جاتا ہے۔ ہرنماز کے وقت مسواک کیا جاتا ہے۔ خاص طور پر روزہ کی حالت میں مسواک کا استعمال بہت بڑھ جاتا ہے۔ مسواک کرنا حضور اکرم صلی اللہ علیہ وسلم کی سنت ہے۔ مسلمان مسواک کا استعمال منہ کی صفائی اور دانتوں کی صحت کے لئے کرتے ہیں۔ مسواک کی اہمیت اور اس کے استعمال سے متعلق بھی احادیث میں ذکر کیا گیا ہے۔
مسواک کی بہت فضیلت
مسواک کے بارے میں ماہرین کا کہنا ہے کہ مسواک منہ کی صفائی کا ذریعہ ہے اوراللہ رب العزت کی خوشی حاصل کرنے کا ذریعہ بھی ہے۔ حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے روایت ہے کہ محمد صلی اللہ علیہ وسلم نے فرمایا کہ “اگرمیری امت پردشوارنہ ہوتا تو میں ان کو ہرنماز کے وقت مسواک کرنے کا حکم دیتا۔” حضرت ابوہریرہ رضی اللہ عنہ سے مروی اس حدیث سے پتہ چلتا ہے کہ آخری نبی صلی اللہ علیہ وسلم کو مسواک بہت پسند تھا اور امت پر بوجھ نہ پڑنے کی وجہ سے اسے لازمی نہیں قرار دیا گیا ہے۔
نیم کا مسواک ہے بے حد مفید
سعودی عرب اورعام طورپرسالوا ڈورا پرسیکا درخت سے مسواک بنتا ہے، جسے عربی میں آراق کہا جاتا ہے۔ یہ سوڈان اورمصر وغیرہ میں پایا جاتا ہے۔ دوسری طرف پاکستان اور ہندوستان سمیت جنوبی ایشیا میں نیم کے پیڑکا مسواک کافی مشہور ہے۔
عالمی صحت تنظیم نے دی مسواک کی ہدایت
مسواک کئی پیڑوں سے بنائی جاسکتی ہے، سوائے ان کے جونقصان پہنچاتے ہیں۔ پاکستان اورہندوستان میں مسواک کے لئے سب سے زیادہ نیم کے پیڑکا استعمال کیا جاتا ہے۔ اس پیڑ میں ایسی چیزیں ہوتی ہیں، جو منہ کو نقصاندہ بیکٹیریا سے بچاتی ہیں۔ عالمی صحت تنظیم نے سال 1986 اور 2000 میں منہ کی صفائی کے لئے مسواک کے استعمال کی ہدایت دی ہے۔
مسواک سے ہوتا ہے یہ فائدہ
کنگ سعودی یونیورسٹی میں دانتوں کے ایکسپرٹ نے ایک ریسرچ میں بتایا ہے کہ مسواک کو چبانے سے اس میں سے سلیکا نکلتا ہے، جو دانتوں سے پیلا پن ختم کرنے اور منہ کی بدبو مٹانے میں مدد کرتا ہے۔ ریسرچ میں یہ بھی بتایا گیا ہے کہ مسواک میں کیلشیم اور فاسفورس سمیت 19 طرح کی صحت کو بہتر رکھنے والی چیزیں ہوتی ہیں۔ اس میں منہ کے کیڑوں سے لڑنے کے لئے قدرتی دوا شامل ہوتی ہے، جو منہ میں نقصاندہ جراثیم کو ختم کرنے میں مدد کرتا ہے۔ اس سے منہ کا کینسر بھی ٹھیک ہوتا ہے۔ دانت اور مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں۔
ایک ریسرچ کے مطابق، مسواک سے نہ صرف دماغ بلکہ آنکھوں کی روشنی بھی تیز ہوتی ہیں بلکہ دل کو راحت ملتی ہے۔ اس سے مسوڑے مضبوط ہوتے ہیں اور اس سے کھانا بھی ہضم ہوتا ہے۔ مسواک کرنے سے دانتوں میں سڑن نہیں ہوتی ہے۔ اگر دانتوں میں درد ہے تو اس سے بھی نجات ملتی ہے۔ ہاضمہ درست ہوتا ہے۔ آواز صاف رہتی ہے۔ پیٹ صاف رہتا ہے۔
شاہی جامع مسجد میں نماز جمعہ 1:30 بجے ادا کی جائے گی۔ مسجد کمیٹی نے…
ادھو ٹھاکرے نے ای وی ایم سے ووٹوں کی گنتی کی پیچیدگیوں، اعتراضات اور تحریری…
اڈانی معاملے میں وائٹ ہاؤس کی ترجمان کرائن جین پیئر نے کہا ہے کہ ہم…
حادثے میں کار میں سوار پانچ نوجوانوں کی موت ہو گئی۔ ہلاک ہونے والوں میں…
اتر پردیش کے نائب وزیر اعلیٰ برجیش پاٹھک نے میڈیکل ہیلتھ اینڈ فیملی ویلفیئر ڈپارٹمنٹ…
ہندوستان نے کینیڈا کی طرف سے نجار کے قتل کے الزامات کو یکسر مسترد کر…