سیاست

Votes and Violence:بہار اور بنگال میں تشدد کیوں رکنے کا نام نہیں لے رہا، حکومت فسادات پرکیا ووٹو ں کی سیاست کرنا چاہتی ہے؟

Votes and Violence: مغربی بنگال اور بہار میں رام نومی پر شروع ہونے والا تشدد اب بھی تھمنے کا نام کیوں  نہیں لے رہے ۔ اس تشد دمیں کتنے لوگوں کو اپنی جان سے ہاتھ دھونا پڑا اور بے شمار لوگوں کو بے گناہ ہوتے ہوئے بھی جیل کی سزاکاٹنے ہوگی ،یہ سب سوال ہیں جو بہت ہی اہم اور سنجیدہ ہیں، جس کا جواب آسانی سے نہیں مل سکتا ہے،  بہار شریف اور ساسارام ​​کے ساتھ ساتھ مغربی بنگال کے ہاوڑہ اور ہوگلی میں بھی تشدد کے اہم واقعات  ہوئے ہیں۔ آتشزدگی اور تشدد کی وجہ سے پولیس نے دونوں ریاستوں میں 200 سے زائد افراد  کو گرفتار کیا ہے۔ بنگال میں تشدد کے بعد سے ٹی ایم سی اور بی جے پی ایک دوسرے پر الزام لگاے رہے ہیں ۔

مغربی بنگال اور بہار میں تشدد کے واقعات رکنے کانام نہیں لے رہے ہیں۔ پتھراؤ، آتش زنی ہو رہی ہے۔ رام نومی سے شروع ہونے والےتشدد کی آگ اب بھی  بھڑک رہی ہے۔

بنگال میں پہلے ہاوڑہ جلتا رہا۔ پھر ہگلی جلتی رہی ۔ اس کے بعد رسدہ ریلوے اسٹیشن پر تشدد پھوٹا  ۔ فسادیوں اور سیکورٹی فورسز کے درمیان پتھراؤ ہوئی۔ اس دوران ریلوے اسٹیشن کے اندر بھی جئے شری رام کے نعرے گونجے۔ ٹی ایم سی اور بی جے پی ایک دوسرے کے آمنے سامنے آگئے ہیں۔ دیگھا کی سرزمین سے ممتا بنرجی ایک بار پھر بی جے پی کے خلاف سخت  الفاظ کا  استعمال کرتی            نظر آئیں اور دو ٹوک الفاظ میں کہا کہ جہاں بی جے پی وہاں فسادات ہوں گے۔

دوسری جانب بہار شریف میں رام نومی جلوس کے دوران پرتشدد  کےواقعے کے بعد ضلعی انتظامیہ نے 130 افراد کو گرفتار کیا ہے، جب کہ 15 ایف آئی آر درج کی گئی ہیں۔ اے آئی ایم آئی ایم کے سربراہ اسد الدین اویسی نے بنگال اور بہار میں تشدد پر ریاستی حکومتوں پر  سخت تنقید کی۔ انہوں نے کہا کہ جب بھی کسی ریاست میں تشدد ہوتا ہے تو اس کی ذمہ داری ریاستی حکومت پر عائد ہوتی ہے۔ بہار شریف میں 100 سال پرانا مدرسہ جلایا گیا، لیکن نتیش نے کچھ نہیں کہا۔ مسلمانوں کی دکانوں کو نشانہ بنایا گیا۔ اس کے پیچھے سازش ہے۔ سی ایم نتیش اور تیجسوی ریاست کے مسلمانوں میں خوف پیدا کرنا چاہتے ہیں۔

تشدد پر شور مچانے کے درمیان، پی. بنگال کے گورنر C.V. آنند بوس نے تشدد سے متاثرہ علاقوں کا دورہ کیا۔ متاثرین کو یقین دلایا کہ ذمہ داروں کے خلاف سخت کارروائی کی جائے گی۔

بنگال میں ہندو مسلم کے نام پر جو ننگا ناچ ہو رہا ہے ۔ 2024 کی  بی جے پی اور ٹی ایم سی دونوں کی ساکھ سے جڑی ہوئی ہے۔ اس لیے ممتا اپنے میدان  پراور بی جے پی اپنے ، لیکن اس سب کے درمیان عام عوام کو پس رہی ہے ۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi High Court: اناؤ کیس کے مجرم کلدیپ سنگھ سینگر کو دہلی ہائی کورٹ نے دی عبوری ضمانت

دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…

45 minutes ago

Actor Threaten By Email: راجپال یادو، ریمو ڈی سوزا اور سوگندھا مشرا کو ملی دھمکی، پاکستان سے آئی ای میل

ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…

1 hour ago

IND vs ENG 1st T20: پہلے T20 میں ٹیم انڈیا کی شاندار جیت، 7 وکٹوں سے جیتی ٹیم انڈیا

ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…

2 hours ago

Delhi Election 2025: ترلوک پوری میں جب اذان ہوئی تو اروند کیجریوال نے درمیان میں ہی روک دی اپنی تقریر

ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…

2 hours ago

Jalgaon Train Accident: جلگاؤں پشپک ٹرین حادثہ میں کیسے ہوئی اتنی اموات؟ ریلوے نے دی واقعے کی مکمل معلومات

یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…

2 hours ago

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

3 hours ago