-بھارت ایکسپریس
ہرسال لاکھوں کی تعداد میں لوگ حج بیت اللہ کی ادائیگی کرتے ہیں۔
ہر سال ہندوستان سے ہزاروں مسلمان عازمین حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب جاتے ہیں۔ اس بار بھی حکومت نے حج کے لیے 1.75 لاکھ عازمین کا کوٹہ مقرر کیا ہے۔ ذرائع کے مطابق اس بار حج پر جانے والے عازمین بیرون ملک ڈیجیٹل ادائیگی کی سہولت حاصل کر سکیں گے۔عازمین حج کے سفر کو ڈیجیٹل بناتے ہوئے مودی حکومت نے اب کیس کی بجائے ڈیجیٹل ادائیگی کے لیے فاریکس کارڈ جاری کیے ہیں۔ اب عازمین کو سعودی عرب میں بھی کارڈ کے ذریعے ادائیگی کی سہولت ملے گی۔
حج پر جانے والوں کے لیے خوشخبری ہے۔ ملک کا سب سے بڑا پبلک سیکٹر بینک اسٹیٹ بینک آف انڈیا یعنی ایس بی آئی تمام عازمین حج کو فارن ٹریول کارڈ کی سہولت فراہم کرے گا۔ پہلی ، SBI حج کے دوران حاجیوں کو فاریکس کا رڈکا سہولت فراہم کرے گا۔ سرکاری ذرائع نے یہ اطلاع دی ہے۔ بار
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب تک کے نظام کے مطابق حج پر جانے والے عازمین کو تقریباً 40 ہزار روپے حج کمیٹی آف انڈیا کے پاس جمع کرانے ہوتے تھے۔حج کے سفر کے دوران سعودی عرب میں خرچ کرنے کے لیے 2,100 سعودی ریال عازمین جج کو دیے جاتے ہیں ۔ ڈیجیٹل انڈیا کے نئے نظام میں جاری کردہ فاریکس کارڈ ایک طرح سے ان کے ڈیبٹ کارڈز کی طرح ہوں گے۔ اس میں جاجمین کو 10 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 8 لاکھ روپے خرچ کرنے کی حد دی گئی ہے۔
ریچارج کر سکتے ہیں آپ کارڈ کو
فاریکس کارڈ جاری ہونے کے بعد، مسافر اپنی صلاحیت کے مطابق کارڈ کو ری چارج کر سکتا ہے۔ ابھی تک، حکومت کی طرف سے اس سلسلے میں کوئی رہنما خطوط نہیں دیا گیا ہے ، لیکن ماہر کے مطابق، مسافر ایس بی آئی سے کارڈ حاصل کرنے کے وقت ہی اس میں اپنی مطلوبہ رقم حاصل کر سکتا ہے۔ تاہم یہ رقم پہلے سے طے شدہ 10 ہزار ڈالر یعنی تقریباً 8 لاکھ روپے سے زیادہ نہیں ہونی چاہیے۔
ایس بی آئی تمام عازمین حج کو انشورنس کی سہولت بھی فراہم کرے گا ۔ایس بی آئی نے تمام عازمین حج کو فاریکس کارڈ فراہم کرنے کی تیاری شروع کردی ہے۔ یہ ایک طرح سےکیش لیس حج سفر ہوگا۔ یہ پہلا موقع ہوگا جب عازمین حج کیش لیس حج سفر کرسکیں گے۔
-بھارت ایکسپریس
بھارت ایکسپریس اردو کے نیشنل کانکلیو کا اختتامی سیشن بھی بہت خاص ہونے جا رہا…
مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی میں بھارت ایکسپریس اردو کے نیشنل کانکلیو کا تیسرا…
بِمسٹیک کے نوڈل گروپ کا دوسرا اجلاس بھی منعقد، روایتی طبی معلومات کے تحفظ، دستاویز…
مورخہ 17 ستمبر کو نئی دہلی کے انڈیا انٹرنیشنل سینٹر میں ہونے والے تیسرے ایڈیشن…
اگلے سال اتر پردیش، پنجاب، اتراکھنڈ سمیت 5 ریاستوں میں اسمبلی انتخابات ہونے ہیں۔ پنجاب…
پارلیمنٹ کے ستمبر کے آخر میں ممکنہ خصوصی اجلاس کی قیاس آرائیاں تیز ہوگئی ہیں۔…