عید الفطرایک اہم مذہبی تہوار ہے، جسے پوری دنیا میں بسنے والے مسلمان رمضان المبارک کا مہینہ ختم ہونے پرمناتے ہیں۔ آج یہی تہوارانتہائی تزک واحتشام کے ساتھ منایا گیا۔ پورے ملک میں ایک ساتھ عید الفطرکا تہوارمنایا جا رہا ہے۔ شریعت کے مطابق، عید کے دن مسلمانوں کو روزہ رکھنے سے منع کیا گیا ہے۔ مسلمان رمضان کے 29 یا 30 روزے رکھنے کے بعد یکم شوال کو عید مناتے ہیں۔
قابل ذکرہے کہ دہلی سمیت ملک کے کئی حصوں میں جمعہ کی شام عید الفطرکا چاند نظرآگیا تھا اورآج ملک بھرمیں عید جوش وخروش سے منائی گئی۔ اس سلسلے میں تمام علمائے کرام نے جمعہ کوہی اعلان کیا تھا۔ دہلی کی فتح پوری مسجد کے شاہی امام مفتی مکرم احمد نے پی ٹی آئی کو بتایا کہ “جمعہ کی شام کو دہلی-این سی آر، ہریانہ، بہار، راجستھان اور آسام کے کئی شہروں سمیت کئی مقامات پرعید کا چاند عام طورپردیکھا گیا تھا۔ واضح رہے کہ شوال کا چاند جمعہ کے روزنظرآیا تھا، جس کے باعث آج ملک بھرمیں عید منائی جا رہی ہے۔ یہ چاند رمضان کے روزے کے مہینے کے اختتام کی علامت ہے۔
رمضان کے مقدس مہینے میں روزے رکھنے اوراللہ کی رحمت حاصل کرنے اوراپنے گناہوں کی معافی کے لئے پورا مہینہ عبادت میں گزارنے کے بعد روزہ داروں نے عید کا تہوارمنایا۔ علمائے کرام کی عید کا چاند دیکھنے کی اپیل کے بعد کل شام کونمازمغرب کے بعد روزہ داروں کی آنکھیں چاند دیکھنے کے لئے ترس گئی تھیں۔ ہر کوئی چاند کی جھلک دیکھنے کی کوشش میں آسمان کی طرف دیکھ رہا تھا۔ شام کو سنی اور شیعہ علماء نےعید کا چاند نظرآنے کا اعلان کیا۔ عید کا چاند نظر آنے پر روزہ داروں نے ایک دوسرے کوعید کی مبارکباد دینے کے ساتھ ساتھ عید کی تیاریاں بھی شروع کر دیں۔
مدھیہ پردیش میں روایتی جوش وعقیدت کے ساتھ عید الفطرکی نمازروایتی اندازمیں ادا کی گئی۔ راجدھانی بھوپال میں بھی سخت حفاظتی انتظامات کے بیچ عید الفطرکی نمازادا کی گئی۔ بھوپال میں نمازیوں کا سب سے بڑا اجتماع تاریخی شاہجہانی عید گاہ میں دیکھا گیا۔ عید گاہ میں شہر قاضی سید مشتاق علی ندوی نے عید الفطرکی نمازادا کروائی۔ اس موقع پرملک میں امن وامان اور خوشحالی کے لئے خصوصی دعائیں کی گئیں۔عید اورپرشورام جینتی ایک ساتھ ہونے کے سبب صوبائی سطح پر سیکورٹی کا خاص انتظام کیا گیا۔
ڈاکٹر راجیشور سنگھ نے ملک کو دنیا کی تیسری سب سے بڑی معیشت بنانے اور…
لندن میں امریکی سفارت خانہ نے کہا کہ مقامی افسرلندن میں امریکی سفارت خانہ کے…
ایڈوکیٹ وجے اگروال نے اس کیس کا ہندوستان میں کوئلہ گھوٹالہ اور کینیڈا کے کیسوں…
بی جے پی لیڈرونود تاؤڑے نے ووٹنگ والے دن ان الزامات کوخارج کرتے ہوئے کہا…
سپریم کورٹ نے ادھیاندھی اسٹالن کو فروری تک نچلی عدالت میں حاضری سے استثنیٰ دیتے…
آسٹریلیا کو ابھی تک پانچ وکٹ کا نقصان ہوچکا ہے۔ محمد سراج نے مچل مارش…