انٹرٹینمنٹ

Bhojpuri Actress Arrested: ممبئی میں ہائی پروفائل سیکس ریکٹ کا پردہ فاش، بھوجپوری اداکارہ گرفتار

Bhojpuri Actress Suman Kumari Arrested: ممبئی پولیس نے جمعہ کے روز گورے گاوں کے ایک عالیشان ہوٹل میں چل رہے سیکس ریکٹ کا پردہ فاش کیا۔ اس دوران بھوجپوری فلم انڈسٹری کی ایک اداکارہ کو بھی گرفتار کیا گیا ہے۔ ممبئی پولیس کے مطابق، اس دوران تین ماڈلس کو بھی چھڑایا گیا ہے، جنہیں جسم فروشی میں دھکیلا گیا تھا۔ ایک افسر نے بتایا کہ خفیہ اطلاع کی بنیاد پر پولیس انفورسمنٹ سیل کی ایک ٹیم نے دیر شام ہوٹل کے کمرے میں چھاپہ ماری کی۔

انہوں نے کہا کہ بھوجپوری اداکارہ ان تینوں ماڈیولس کی ایجنٹ کے طور پر کام کر رہی تھیں۔ انہوں نے یہ بھی کہا کہ بھوجپوری فلموں میں کام کرنے کے علاوہ انہوں نے ہندی، پنجابی اور دیگرعلاقائی زبانوں میں او ٹی ٹی شو اور گانے ایلبم میں کام کیا ہے۔

ممبئی میں چل رہا تھا سیکس ریکٹ

رپورٹس کے مطابق، ایک افسر کو جسم فروشی کی جانکاری ملی تھی۔ اس کے بعد  گورے گاوں کے رائل پام ہوٹل میں آپریشن کرکے چھاپہ ماری کی گئی، جہاں سے جسم فروشی کے لئے کئی ماڈل سپلائی گئے گئے۔ پولیس کے مطابق، یہ خواتین فلموں میں کیریئر بنانے کے لئے شہرآئی تھیں۔ یہ مشکل دور سے گزر رہی تھیں اوراپنی طرززندگی کو بنائے رکھنے کے لئے اسے پیسوں کی ضرورت تھی۔

ان فلموں میں نظرآئیں سمن کماری

سمن کماری کو پولیس نے گرفتار کرلیا ہے۔ اب وہ دوسرے آدمی کی تلاش میں مصروف ہوگئی ہے، جو سمن اور کلائنٹ کے درمیان کام کرتا تھا۔ بات کریں سمن کماری کی تو وہ کئی فلموں میں کام کرچکی ہیں۔ انہوں نے ’لیلا مجنوں‘ اور ’باپ نمبری، بیٹا دس نمبری‘ جیسی کئی بھوجپوری فلموں میں کام کیا ہے۔ سمن اداکارہ ہونے کے ساتھ ساتھ سنگربھی ہیں، انہوں نے ہندی، پنجابی اور بھوجپوری سمیت کئی زبانوں میں گانے بھی گائے ہیں۔ حال ہی میں اداکارہ آرتی متل کو سیکس ریکٹ چلانے کے الزام میں گرفتار کیا تھا تھا۔ پولیس نے انہیں رنگے ہاتھوں پکڑا تھا۔

-بھارت ایکسپریس

Nisar Ahmad

Recent Posts

President’s Police Colour: وزیرداخلہ امت شاہ نے اتراکھنڈ پولیس کو باوقار ’صدرجمہوریہ پولیس کلر‘ اعزاز سے نوازا

امت شاہ نے کہا ہے کہ میں دیوبھومی کے عوام کو یقین دلانا چاہتا ہوں…

27 minutes ago

Sharad Pawar-Praful Patel Meeting: شرد پوار-پرفل پٹیل کی ملاقات سے مہاراشٹر کی سیاست میں ہلچل، کیا دونوں این سی پی پھر آئیں گی ایک ساتھ؟

اجیت پوارکے انتقال سے پہلے اجیت پوارگروپ اوراین سی پی-شرد چندرپوارکے لیڈران کے درمیان انضمام…

28 minutes ago

Setback for Sonia Gandhi: سونیا گاندھی کی مشکلات میں اضافہ، ووٹر لسٹ معاملے میں مجسٹریٹ کا حکم منسوخ، نظرثانی کے لیے عرضی منظور

دہلی کی راؤز ایونیو کورٹ نے شکایت کنندہ کو اضافی دستاویزات داخل کرنے کی اجازت…

1 hour ago

State Child Bravery Award: وزیرداخلہ امت شاہ اور وزیراعلیٰ دھامی نے اتراکھنڈ کے 6 بچوں کو ریاستی بہادری ایوارڈ سے نوازا

یہ ایوارڈ محکمہ خواتین کو بااختیار بنانے اور اطفال کی ترقی کی جانب سے مالی…

2 hours ago