-بھارت ایکسپریس
What is Ramadan First Ashra: رمضان کا مبارک اور مقدس مہینہ چل رہا ہے۔ آج رمضان کا 9 روزہ مکمل ہوجائے گا اس طرح سے اب پہلا عشرہ اختتام کی جانب گامزن ہے۔ جی ہاں، پہلا عشرہ 10 رمضان کو ختم ہوجائے گا۔ اس طرح سے رحمت کا عشرہ ختم ہوجائے گا اور پھر مغفرت کا عشرہ شروع ہوجائے گا۔ قابل ذکر ہے کہ رمضان کے مبارک مہینے کو تین عشروں میں تقسیم کیا جاتا ہے۔ پہلا عشرہ یکم رمضان سے 10 رمضان تک ہوتا ہے جبکہ دوسرا عشرہ 11 رمضان سے 20 رمضان تک ہوتا ہے اور آخری عشرہ 21 رمضان سے شروع ہوکر 30 رمضان تک چلتا ہے۔
اس طرح سے پہلا عشرہ، جسے رحمت کا عشرہ کہا جاتا ہے، یہ اختتام کی طرف گامزن ہے۔ پہلے عشرے میں امت مسلمہ پر رحمت کا نزول ہوتا ہے۔ آخری نبی محمد صلی اللہ علیہ وسلم کا قول ہے کہ رمضان کا پہلا عشرہ رحمت والا ہے، دوسرا عشرہ مغفرت کا ہوتا ہے جبکہ تیسرا عشرہ نجات یعنی جہنم سے آزادی کا ہوتا ہے۔ اس طرح سے پہلا عشرہ اختتام کی طرف بڑھ رہا ہے، اس سے پہلے ہمیں اس کا خاص خیال کرتے ہوئے اس کا زیادہ سے زیادہ فائدہ اٹھانا چاہئے اور اللہ کو راضی اور خوش کرنے کے لئے زیادہ سے زیادہ عبادت کرنی چاہئے۔
مسلمان پورے رمضان کا خاص احترام کرتے ہیں، لیکن عشروں کے اعتبار سے کسی عشرے کی اہمیت کم نہیں ہے، کیونکہ اس سے مسلمان اللہ کی خوشی اور خوشنودی حاصل کرنے کے لئے جدوجہد کرتا ہے۔ اسی لئے ہرمسلمان روزہ، نماز، زکوۃ وغیرہ کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔ پوری دنیا میں رمضان کے مہینے میں ایک خاص اہتمام کیا جاتا ہے، وہ ہے نماز تراویح۔ شریف میں تراویح کی نماز کی خاص فضیلت ہے، اس لئے مسلمان تراویح کی نماز کا خاص اہتمام کرتے ہیں۔
یہ بھی پڑھیں: Ramadan 2023: رمضان میں سحری-افطار میں ان باتوں کا خاص خیال رکھنا ضروری، کیونکہ صحت پر پڑ سکتا ہے اثر
قابل ذکر ہے کہ رمضان المبارک کے روزے ہر مسلمان پر فرض ہیں۔ جو مسلمان بیمارنہیں ہیں یا شرعی عذر نہیں ہے، تو تمام بالغ مسلمانوں کے لئے روزہ رکھنا لازمی قرار دیا گیا ہے۔ حالانکہ رمضان میں بھی اگرکوئی مسلمان بیمار ہے یا شرعی عذر ہے یا پھر خواتین کے لئے مخصوص ایام میں روزہ نہ رکھنے کی رعایت دی گئی ہے، لیکن اس کی قضا لازمی ہے۔ مطلب یہ ہوا کہ بعد میں اس روزے کو پورا کرنا ہوگا۔
-بھارت ایکسپریس
راج یوگی برہما کماراوم پرکاش ’بھائی جی‘ برہما کماریج سنستھا کے میڈیا ڈویژن کے سابق…
پارلیمنٹ میں احتجاج کے دوران این ڈی اے اور انڈیا الائنس کے ممبران پارلیمنٹ کے…
این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…