-بھارت ایکسپریس
Parineeti Chopra and Raghav Chadha Love Story: پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا کی شادی ان دنوں کافی سرخیوں میں چل رہی ہے۔ بتایا جا رہا ہے کہ دونوں کی فیملی میں بات چیت چل رہی ہے اور جلد ہی روکا سیریمنی کی تاریخ بھی طے ہوجائے گی۔ لوگ یہ بھی جاننا چاہتے ہیں کہ ان کی لو اسٹوری کب اور کیسے شروع ہوئی۔ دونوں نے کب ڈیٹنگ شروع کی۔ اگرآپ بھی ان سوالوں کا جواب تلاش کر رہے ہیں تو ہم آپ کو بتانے جا رہے ہیں کہ ان کی پہلی ملاقات کہاں ہوئی تھی۔
پرنیتی چوپڑا پہلی بار پنجاب میں راگھو چڈھا سے ملیں
ذرائع کی مانیں تو پرنیتی چوپڑا پہلی بار راگھو چڈھا سے پنجاب میں ملی تھیں۔ ان دنوں وہ اس شوٹنگ میں مصروف تھیں۔ دونوں ایک ساتھ کب آئے اور کتنا وقت ہوا ہے یہ تو ابھی پتہ نہیں چلا ہے، لیکن لگتا ہے کہ کم از کم 6 ماہ ہوگئے ہوں گے، کیونکہ بات شادی تک پہنچ گئی ہے۔
پرنیتی چوپڑا-راگھو چڈھا کے رشتے پر لگی مہر!
پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا نے بھلے ہی اپنے رشتے کے بارے میں کچھ نہیں کہا ہو، لیکن گلوکار اور اداکار ہارڈی سندھو نے حال ہی میں انکشاف کیا کہ دونوں گھر بسانے کے لئے پوری طرح تیار ہیں۔ وہیں عام آدمی پارٹی کے لیڈر سنجیو اروڑہ نے بھی سوشل میڈیا پر دونوں کو مبارکباد دی۔ ہارڈی اور پرینکا نے کوڈ نیم : ترنگا میں ساتھ کام کیا تھا۔ تب اداکارہ نے ان سے کہا تھا کہ وہ تبھی شادی کریں گی جب انہیں لگے گا کہ انہیں صحیح لڑکا مل گیا ہے۔
یہ بھی پڑھیں: Parineeti Chopra On Marriage: راگھو چڈھا کے ساتھ شادی کی خبروں پر پرنیتی چوپڑا نے توڑی خاموشی، کہی یہ بڑی بات
پرینکا چوپڑا بھی ممبئی پہنچیں
وہیں پرنیتی چوپڑا کی کزن سسٹر پرینکا چوپڑا بھی شوہر نک جوناس اور بیٹی مالتی کے ساتھ ممبئی پہنچ گئی ہیں۔ گزشتہ شام وہ ایک ایونٹ میں شامل ہوئیں، جہاں بالی ووڈ ستاروں کا مجمع لگا ہوا تھا۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ اپنے اپ کمنگ پروجیکٹ ’سٹاڈیل‘ کا پرموشن بھی کریں گی۔ کہا جا رہا ہے کہ وہ پرنیتی چوپڑا اور راگھو چڈھا سے بھی ملیں گی۔
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…