۔بھارت ایکسپریس
Delhi Budget 2023: دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پی ایم مودی کو خط لکھ کران سے دہلی کا بجٹ نہیں روکنے کی درخواست کی ہے۔ سی ایم کیجریوال نے اپنے خط میں کہا کہ ملک کی 75 سالہ تاریخ میں ایسا پہلی بار ہو رہا ہے جب کسی ریاست کا بجٹ روکا گیا ہو۔ آپ ہم دہلی والوں سے کیوں ناراض ہیں؟ براہ کرم دہلی کا بجٹ نہ روکیں۔ دہلی کے لوگ آپ سے ہاتھ جوڑ کرگزارش کر رہے ہیں، ہمارا بجٹ پاس کردیں۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے پی ایم مودی کو خط لکھ کر دہلی کے بجٹ کو نہ روکنے کا مطالبہ کیا ہے۔ کیجریوال کا دعویٰ ہے، مرکزی حکومت نے جان بوجھ کر ان کا بجٹ روک دیا ہے۔
دہلی حکومت کا 2023-24 کا بجٹ 21 مارچ کو پیش ہونا تھا، لیکن مرکزی وزارت داخلہ نے کیجریوال حکومت کے بجٹ پر روک لگا دی ہے اور اسے آج اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔
دہلی کے وزیر اعلی اروند کیجریوال نے منگل کو وزیر اعظم نریندر مودی کو ایک خط لکھا ہے، جس میں ان پر زور دیا ہے کہ وہ مرکز اور AAP حکومت کے درمیان جاری کشمکش کے درمیان دہلی کے بجٹ کو نہ روکیں۔
دہلی حکومت کا 2023-24 کا بجٹ 21 مارچ کو پیش کیا جانا تھا، لیکن مرکزی وزارت داخلہ نے کیجریوال حکومت کے بجٹ پر روک لگا دی ہے اور اسے منگل کو اسمبلی میں پیش نہیں کیا جائے گا۔
ایل جی آفس کی وضاحت
اروند کیجریوال کے اس بیان کے بعد لیفٹیننٹ گورنر کے دفتر سے ایک بیان جاری کیا گیا، جس میں بتایا گیا کہ ایل جی وی کے سکسینہ نے بجٹ کو منظور کیا تھا اور کچھ تبصرے شامل کرنے کے بعد اسے 9 مارچ کو اروند کیجریوال کو بھیج دیا تھا۔
اس کے بعد دہلی حکومت نے وزارت داخلہ کو صدر سے بجٹ منظور کرانے کا پیغام بھیجا تھا۔ اس کے بعد وزارت داخلہ نے 17 مارچ کو دہلی حکومت کو اپنے مشاہدات سے آگاہ کیا تھا۔ ابھی تک یہ فائل دہلی حکومت نے وزارت داخلہ کو نہیں بھیجی ہے۔ LG آفس اب بھی اس فائل کے بھیجے جانے کا انتظار کر رہا ہے۔
۔بھارت ایکسپریس
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…