۔بھارت ایکسپریس
Khalistani leader Amritpal Singh: خالصتان کے حامی اور ‘وارس پنجاب دے’ کے سربراہ امرت پال سنگھ ابھی تک مفرور ہیں۔ پنجاب پولیس نے اس کی تلاش تیز کر دی ہے۔ پنجاب پولیس کا کہنا ہے کہ امریپال سنگھ کو ابھی تک گرفتار نہیں کیا گیا ہے اور پولیس اسے پکڑنے کی کوشش کر رہی ہے۔ پولیس اس معاملے میں اب تک 118 لوگوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ امرت پال کے 5 ساتھیوں پر قومی سلامتی ایکٹ (این ایس اے) لگایا گیا ہے۔ پنجاب پولیس نے پہلے دن امرت پال کے 78 حامیوں، دوسرے دن 34 اور کل رات مزید دو کو گرفتار کیا تھا۔ پولیس نے ان کے قبضے سے 10 ہتھیار بھی برآمد کیے ہیں۔ منگل کو پنجاب پولیس نے لدھیانہ میں مفرور امرت پال سنگھ کے 4 ساتھیوں کو گرفتار کیا۔ پنجاب میں آج بھی انٹرنیٹ سروس بند رہے گی۔ پولیس نے اس معاملے کو لےکر ایک حکم نامہ بھی جاری کیا ہے۔
امرت پال بیرون ملک بھاگنے کی تیاری میں!
امرت پال سنگھ کہاں غائب ہو گیا، یہ پولیس کے لیے بڑا سوال بن گیا ہے۔ پولس تین دنوں سے اس کی تلاش کر رہی تھی لیکن امرت پال کے بارے میں کچھ نہیں پتہ چل سکا۔ پولیس کو شک ہے کہ وہ بیرون ملک فرار ہونے کی تیاری کر رہا ہے۔ پولیس کو شک ہے کہ وہ بین الاقوامی سرحد یا ہند-نیپال سرحد کے ذریعے بیرون ملک فرار ہو سکتا ہے۔
کچھ جگہوں پر شروع ہوسکتی ہے انٹرنیٹ سروس
خالصتانی حامی امرت پال سنگھ کے معاملے کو لے کر پنجاب میں الرٹ جاری ہے۔ پنجاب مسلسل تین دن سے اس کی تلاش کر رہا ہے۔ کئی علاقوں کی انٹرنیٹ سروس بند کردی گئی ہیں۔ میڈیا رپورٹ کے مطابق آج کچھ علاقوں میں غارضی طور پر انٹرنیٹ سروس ایک بار پھر سے شروع ہوسکتی ہے۔ لیکن کچھ علاقوں میں انٹرنیٹ سروس پر پابندی رہے جاری رہے گی۔
امرت پال سنگھ کی تنظیم پر پولیس کا شکنجہ
امرت پال سنگھ بھلے ہی فرار ہوگئے ہوں لیکن ان کی تنظیم پر پولیس کا شکنجہ لگاتار کستا جارہا ہے ۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق امرت پال سنگھ کے دو اور ساتھیوں کلونت سنگھ اور گرو اوجلا پر پولیس این ایس لگانے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔
100 سے زائد افراد کو گرفتار کیا گیا ہے۔
پنجاب پولیس اب تک امرت پال کے 112 حامیوں کو گرفتار کر چکی ہے۔ امرت پال کی تلاش میں پولس نے اتوار کو فلیگ مارچ کیا اور ریاست بھر میں تلاشی مہم شروع کی۔ پنجاب حکومت نے امرت پال اور ان کی تنظیم ‘وارس پنجاب دے’ کے خلاف بڑا کریک ڈاؤن شروع کر دیا ہے۔ پولیس نے تنظیم کے 78 ارکان کو گرفتار کیا ہے۔
۔بھارت ایکسپریس
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…