بین الاقوامی

Indian Consulate In San Francisco: برطانیہ، بھارتی قونصلیٹ پر حملے کے بعد امریکہ میں خالصتانیوں کا ہنگامہ

Indian Consulate In San Francisco: برطانیہ کے بعد اب امریکہ کے سان فرانسسکو میں ہندوستان کے قونصل خانے پر حملہ ہوا ہے۔ خالصتان کے حامیوں کے ایک گروپ نے اتوار 20 مارچ کو سان فرانسسکو میں ہندوستانی سفارت خانے پر حملہ کیا اور سفارت خانے میں توڑ پھوڑ کی۔ خالصتان کے حق میں نعرے بلند کرتے ہوئے مظاہرین نے پولیس کی طرف سے کھڑی کی گئی رکاوٹیں توڑ دیں اور سفارت خانے کے اندر دو نام نہاد خالصتانی جھنڈے لگا دئیے۔ قابل  ذکر بات  یہ ہے کہ سفارت خانے کے دو اہلکاروں نے جلد ہی ان جھنڈوں کو ہٹا دیا تھا۔ اس کے بعد مظاہرین کا ایک گروپ سفارت خانے میں داخل ہوا اور دروازے اور کھڑکیاں توڑ دیں۔

ان لوگوں نے یہاں دو خالصتانی جھنڈے بھی لگائے۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ بعد ازاں قونصلیٹ میں تعینات ملازمین نے انہیں فوری طور پر ہٹا دیا۔ اس کے بعد کچھ اور لوگ گھس آئے اور قونصل خانے کے دروازوں اور کھڑکیوں پر لوہے کی سلاخوں سے حملہ کرنا شروع کر دیا۔ فی الحال اس معاملے میں سان فرانسسکو پولیس کی جانب سے کوئی تبصرہ نہیں کیا گیا ہے۔

حفاظت ہماری ذمہ داری ہے

جان کربی(John Kirby) نے ایک سوال کے جواب میں کہا، “محکمہ خارجہ کی ڈپلومیٹک سیکیورٹی سروس مقامی حکام کے ساتھ اس معاملے کو دیکھ رہی ہے۔ میں سان فرانسسکو پولیس کی طرف سے کچھ  نہیں کہہ سکتا، لیکن میں اتنا  کہہ سکتا ہوں کہ مناسب تحقیقات کی جارہی ہے ۔ ظاہر ہے وزارت خارجہ نقصان کی تلافی کے لیے کام کرے گی لیکن یہ ہرگز قابل قبول نہیں۔

جان کربی کے مطابق “امریکہ سان فرانسسکو میں ہندوستانی قونصل خانے پر حملے کی مذمت کرتا ہے۔ امریکہ میں سفارتی تنصیبات پر تشدد قابل سزا جرم ہے۔ حملے کے ذمہ داروں کا احتساب کیا جائے گا۔ یہاں کام کرنے والے سفارت کاروں کی حفاظت ہماری ترجیح ہے۔”

 

۔بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Mirabai Chanu Silver: اب28 سال کا انتظار ختم! میرابائی چانو نے ایشین گیمز میں جیتا تاریخی سلور

ایشین گیمز 2026 میں میرابائی چانو نے خواتین کے 49 کلوگرام ویٹ لفٹنگ مقابلے میں…

9 minutes ago

Pezeshkian Hits Back At Trump: ’ہم دہشت گرد نہیں، خود دہشت گردی کا شکار ہیں‘، یو این جی اے میں ایرانی صدر کا ٹرمپ پر جوابی حملہ

ایران کے صدر مسعود پزشکیان نے اقوام متحدہ کی جنرل اسمبلی میں امریکی صدر ڈونلڈ…

59 minutes ago

Gyanesh Kumar SIR Controversy: ’گیانیش کمار کو گرفتار کرو‘، ایس آئی آر تنازع کے درمیان سنجے راؤت کا بڑا مطالبہ

خصوصی گہری نظرثانی یعنی ایس آئی آر کو لے کر شیوسینا (یو بی ٹی) کے…

1 hour ago

CJP Noida School Visit: گریٹر نوئیڈا میں سی جے پی ترجمان سورَو داس کی مخالفت، اسکول کے معائنے پر گاؤں والوں نے روکا

گریٹر نوئیڈا کے دیولا میں سرکاری اسکول کا معائنہ کرنے پہنچے سی جے پی ترجمان…

2 hours ago

PM Modi Cabinet: ریٹائرمنٹ کے بعد بھی کام آئے گا افسران کا تجربہ، پی ایم مودی کے نئے انتظامی فارمولوں نے کھینچی توجہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو کابینہ کے ارکان کے ساتھ ’چنتن شِور‘ کا…

3 hours ago

PM Modi Chintan Shivir: سیوا تیرتھ میں وزرا کا ’مہامنتھن‘، پی ایم مودی کا 4 روزہ چنتن شِور شروع

وزیر اعظم نریندر مودی نے سیوا تیرتھ میں وزرا کے لیے چنتن شِور شروع کیا…

3 hours ago