شملہ، 12 نومبر (بھارت ایکسپریس): 68 رکنی ہماچل پردیش اسمبلی کے لیے ہفتہ کی صبح 8 بجے سےووٹنگ شروع ہوچکی ہے، جو کہ شام 5 بجے تک جاری رہے گی۔ ایک انتخابی عہدیدار نے بتایا کہ، ’’کچھ مقامات پر پولنگ اسٹیشنوں پر سرد موسم اور معمولی مسائل کے باوجود پولنگ کا عمل وقت پر شروع ہوا۔‘‘
انتخابات میں کھڑے ہونے والے 412 امیدواروں میں سے 24 خواتین اور 388 مرد ہیں۔ کل 55,92,828 ووٹرز اپنے نمائندوں کا انتخاب کریں گے۔ ان ووٹرز میں سے 193,106 ایسے ہیں جو پہلی بار ووٹ کریں گے۔ 80 سال سے زیادہ عمر کے 121409 ووٹرز ہیں جبکہ مزید 56,501 معذور ہیں۔
اس انتخاب میں اصل مقابلہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) اور کانگریس کے درمیان ہے۔ 2017 کے اسمبلی انتخابات میں بی جے پی نے 44، کانگریس نے 21، سی پی ایم نے ایک اور آزاد امیدواروں نے دو نشستیں حاصل کی تھی۔ واضح رہے کہ ہفتہ آج ڈالے جانے والے ووٹوں کی گنتی 8 دسمبر کو ہوگی۔
اکھلیش یادو نے یہ بھی کہا کہ بی جے پی دھرم کے راستے پر نہیں…
نوئیڈا کے ڈی سی پی رامبدن سنگھ نے بتایا کہ یہ جعلساز اکثر اپنے فراڈ…
ایشیا میں، وزیر اعظم نے 2014 میں بھوٹانی پارلیمنٹ اور نیپال کی آئین ساز اسمبلی…
پروفیسر ایم زید عابدین نے جاب فیئر کے بارے میں تفصیل سے بتایا اور کہا…
12 جولائی 2015 کو، وزیر اعظم نے بشکیک، کرغزستان میں مہاتما گاندھی کے مجسمے کی…
وزیر اعظم نے کہا کہ یہ دنیا کے لیے تصادم کا وقت نہیں ہے، یہ…