میرٹھ، 12 نومبر (بھارت ایکسپریس): اتر پردیش کی میرٹھ پولیس نے بہوجن سماج پارٹی (بی ایس پی) لیڈر یعقوب قریشی کی بیوی اور ان کے دو بیٹوں سمیت 7 کے خلاف گینگسٹر ایکٹ کے تحت کارروائی کی ہے۔یہ کارروائی ہاپوڑ روڈ پر قریشی کی جانب سے چلائی جا رہی غیر قانونی طور پر گوشت کی فیکٹری کی وجہ سے ہوئی ہے۔
31 مارچ کو فیکٹری پر چھاپہ مار کر پولیس نے پانچ کروڑ مالیت کا 2000 کوئنٹل گوشت برآمد کیا تھا۔ میرٹھ کے سینئر سپرنٹنڈنٹ آف پولیس روہت سنگھ سجوان نے متعلقہ افسر اور کھرکھودہ علاقے کے انسپکٹر انچارج کو گینگسٹر ایکٹ کے تحت مقدمہ درج کرکے ملزم کے خلاف کارروائی کرنے کی ہدایت دی۔
کیس میں یعقوب قریشی، سنجیدہ، بیوی یعقوب قریشی، عمران قریشی، فیروز قریشی، موہت تیاگی، فیضاب اور مجیب پر غیر قانونی سرگرمیوں میں ملوث ہونے کا الزام ہے۔اس معاملے میں 17 لوگوں کے خلاف مقدمہ درج کیا گیا ہے۔ پولیس کا کہنا ہے کہ فیکٹری کا لائسنس ختم ہونے کے باوجود اسے چلایا جا رہا تھا۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…