سیاست

Bihar Politics: اوپیندر کشواہا کا سی ایم نتیش کمار پر بڑا حملہ

Bihar Politics: بہار میں سیاست عروج پر ہے، جے ڈی یو کے اندر ہی اوپیندر کشواہا اور پارٹی کے درمیان ہنگامہ برپا ہے۔ وہ وزیر اعلیٰ نتیش کمار پر لگاتار حملہ کر رہے ہیں۔ دریں اثنا، پیر کو اوپیندر کشواہا کے قافلے پر حملے کی خبر سامنے آئی ہے۔ ان کے قافلے پر پتھر برسائے گئے۔ حالانکہ وہ اس حملے میں بچ گئے اور انہیں کوئی چوٹ نہیں آئی۔

بکسر پہنچے اوپیندر کشواہا نے زوردار حملہ کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نتیش کمار سے لے کر پارٹی کے نظام پر کئی سوال اٹھائے۔ ان سے پوچھا گیا کہ جس طرح آپ بول رہے ہیں، پارٹی آپ کے خلاف کارروائی کرسکتی ہے۔ اس پر انہوں نے کہا- ‘اوپیندر کشواہا کوئی گاجر، مولی نہیں ہے جسے کوئی بھی اکھاڑ کر پھینک دےگا’۔انہوں نے حملہ کرتے ہوئے کہا کہ ‘نتیش کمار اب بے بس ہیں، وہ خود کوئی فیصلہ نہیں لے سکتے’۔ کشواہا نے مزید کہا کہ جے ڈی یو آر جے ڈی کے ساتھ اتحاد اور حکومت بنا کر کمزور ہو گئی ہے۔ جے ڈی یو کو کسی بھی حالت میں راشٹریہ جنتا دل کے ساتھ حکومت نہیں بنانی چاہئے تھی۔

یہ بھی پڑھیں- Nitish Kumar: نتیش کمار نے کہا،مرنا قبول ، لیکن BJP کے ساتھ جانا قبول نہیں

میں پارٹی سے کہیں نہیں جا رہا اور نہ ہی استعفیٰ دوں گا

اوپیندر کشواہا نے مزید کہا، “میں مسلسل پارٹی کو مضبوط کرنے کے لیے جو کچھ بھی کر سکتا ہوں، کر رہا ہوں۔ لیکن وزیر اعلیٰ نتیش کہہ رہے ہیں کہ یہ باتیں میڈیا میں نہیں آنی چاہئیں، تو وزیر اعلیٰ بتائیں کہ مجھے کہاں آنا ہے؟ میں آپ سے ذاتی طور پر بات کر سکتا ہوں یا آپ مجھے میٹنگ میں بلا سکتے ہیں۔ کشواہا نے کہا کہ میں پارٹی سے کہیں نہیں جا رہا ہوں۔ نہ ہی استعفیٰ دوں گا۔ میں مسلسل پارٹی کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہا ہوں۔

بکسر سے واپسی کے دوران ہوا حملہ

جب اوپیندر کشواہا بکسر سے واپس آرہے تھے تو بھوجپور کے جگدیش پور تھانے کے نائکا ٹولہ کے پاس کچھ لوگوں نے کالے جھنڈے دکھائے۔ اس دوران سیکورٹی اہلکاروں نے انہیں وہاں سے بھگا دیا۔ جس کے بعد کشواہا کے حامیوں اور مظاہرین کے درمیان شدید جھڑپ ہوئی، لاٹھیوں سے شدید لڑائی ہوئی اور اس حملے میں دو لوگوں کے سر پھٹ گئے۔ پولیس نے موقع پر پہنچ کر معاملہ کو ختم کیا۔

-بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

24 mins ago

SC Collegium: کالجیم کی سفارش کے باوجود ہائی کورٹ کے ججوں کی تقرری نہیں ہوتی ہے تو اس معاملہ پر سپریم کورٹ کرے گی سماعت

سپریم کورٹ کالجیم کی سفارش کے باوجود ملک کی مختلف ہائی کورٹس میں ججوں اور…

2 hours ago

School Upgradation Program: تعلیمی معیارکو بہتر بنانے کے لئے جماعت اسلامی ہند کی جانب سے اسکول اپگریڈیشن پروگرام کا انعقاد

مرکزی تعلیمی بورڈ ، جماعت اسلامی ہند نے اسکولوں کے معیارکوبلند کرنے کے لئے ایک…

2 hours ago