قومی

Gautam Adani: گوتم اڈانی کو بڑا جھٹکا، دنیا کے ٹاپ-10 ارب پتیوں کی فہرست سے ہوئے باہر، اربوں ڈالر کا نقصان

Top 10 Richest: گوتم اڈانی کچھ وقت پہلے تک دنیا کے ٹاپ-10 امیروں کی فہرست میں تیسرے نمبر پر شمار تھے، لیکن وہ اب اس فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ امریکی رپورٹ (Hindenburg Research) کے آنے کے بعد اڈانی کو بڑا جھٹکا لگا ہے۔ اب وہ دنیا کے ٹاپ-10 امیروں کی فہرست سے باہر ہوگئے ہیں۔ اڈانی گروپ کے چیئرمین گوتم اڈانی (Gautam Adani) کی نیٹ ورتھ میں 36.1  ارب ڈالر کی بھاری گراوٹ آئی ہے۔ اس کے ساتھ ہی اڈانی دنیا کے امیروں کی فہرست میں 11ویں نمبر پر کھسک گئے ہیں۔

ہنڈن برگ کی رپورٹ میں گزشتہ ہفتے دعویٰ کیا گیا تھا کہ اڈانی گروپ دہائیوں سے کھلے عام شیئروں میں گڑبڑی اور اکاؤنٹ میں دھوکہ دہی میں شامل رہا ہے۔ حالانکہ اڈانی گروپ نے اس رپورٹ کو جھوٹ کا پلندہ بتاتے ہوئے کہا ہے کہ یہ ایف پی او سے پہلے اسے بدنام کرنے کی سازش ہے۔

بلومبرگ بلینیئرانڈیکس کے مطابق، اس سال اڈانی کی جائیداد 36.1 ارب ڈالر کم ہوکر  84.21  ارب ڈالر کم ہوگئی ہے۔ اڈانی گروپ کی کمپنیوں کے شیئر میں پیر کے روز مسلسل تیسرے دن گراوٹ آئی۔ گروپ کی 10 کمپنیوں میں سے سات کمپنیوں کے شیئر گراوٹ کے ساتھ بند ہوئے، جس کے بعد ان میں سے پانچ کمپنیوں کے شیئروں نے لورسرکٹ کو حاصل کیا۔ اڈانی ٹوٹل گیس اور اڈای گرین اینرجی میں 20 فیصد کی گراوٹ آئی ہے۔ وہیں اڈانی ٹرانسمیشن میں 14.91  فیصد، اڈانی ولمر، اڈانی پاور اور این ڈی ٹی وی میں پانچ فیصد گراوٹ آئی۔ اڈانی پورٹس کا شیئر 0.29  فیصد کی گراوٹ کے ساتھ بند ہوا۔

یہ بھی پڑھیں:  Budget Session 2023:بجٹ اجلاس کے پہلے دن ہنگامہ آرائی کے امکانات، اڈانی اور بی بی سی دستاویزی فلم پر اپوزیشن کا حکومت کو گھیرنے کی تیاری

گزشتہ ہفتے بدھ کے روز امریکہ کی ایک شارٹ سیلنگ کمپنی نے اڈانی گروپ پر سنگین الزامات عائد کئے تھے۔ اس دن اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں 10 فیصد تک گراوٹ آئی تھی، پھر جمعہ کے روز اڈانی گروپ کی کمپنیوں میں 20 فیصد تک گراوٹ آئی۔ پیر کے روز اڈانی کی نیٹ ورتھ میں 8.21 ارب ڈالر کی گراوٹ آئی۔ اڈانی نے گزشتہ سال 44 ارب ڈالر کی کمائی کی اور وہ سب سے زیادہ کمائی کرنے والے امیر تھے، لیکن اس سال وہ 36.1 ارب ڈالر گنوا چکے ہیں اور اس سال وہ سب سے زیادہ نقصان اٹھانے والے ارب پتی ہیں۔

-بھارت ایکسپریس
Bharat Express

Recent Posts

سپریم کورٹ کے سابق جج جسٹس وی سبرامنیم کو بنایا گیا نیشنل ہیومن رائٹس کمیشن کا چیئرمین

ریٹائرڈ جسٹس ارون کمار مشرا کی مدت کار گزشتہ یکم جون کو مکمل ہوگئی تھی،…

1 minute ago

Shahrukh Khan movie KING: سوجوئے گھوش نہیں سدھارتھ آنند ڈائریکٹ کریں گے شارخ خان-سہانا  خان کی فلم ‘کنگ’

قابل ذکر بات یہ ہے کہ  بالی ووڈ ہنگامہ کی ایک رپورٹ کے مطابق، 'پٹھان'،…

8 minutes ago

No Detention Policy: ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘ختم، اب پانچویں اور آٹھویں جماعت کے امتحانات میں ناکام ہونے والے طلباء ہوں گے فیل

مرکزی حکومت نے پیر کو ’نو ڈیٹینشن پالیسی‘کو ختم کر دیا ہے۔ اس فیصلے کے…

25 minutes ago

نوجوانوں کے زخموں پرنمک چھڑک رہی ہے حکومت… نوکری کی درخواست فارم پرجی ایس ٹی لگانے سے برہم ہوئیں پرینکا گاندھی

کانگریس پارٹی کی لیڈراور رکن پارلیمنٹ پرینکا گاندھی نے نوکری کے لئے درخواست فارم پرلگنے…

59 minutes ago

All I Want for Christmas: فن لینڈ کے سفارت خانے میں فلم ‘آل آئی وانٹ فار کرسمس’ کا ورلڈ پریمیئر

اس فلم میں روس یوکرین جنگ سے بے گھر ہونے والے پناہ گزینوں کے مصائب…

1 hour ago