سیاست

Rahul Gandhi’s Press Conference: اڈانی معاملے پر بات کرنے سے ڈرے ہوئے ہیں وزیر اعظم اور بی جے پی-راہل گاندھی کا بڑا الزام

Rahul Gandhi’s Press Conference: پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے راہل گاندھی نے کہا کہ ادانی معاملے پر بات کرنے سے وزیر اعظم نریندر مودی ڈرے ہوئے ہیں۔آگے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ بنگلہ دیش میں کیا ہوا اس کے بعد سری لنکا میں جو ہوا وہ سب ریکارڈ میں ہے۔ میں نے جو بھی بیان دیا تھا اس میں کچھ بھی ایسا نہیں تھا جو اخبارات اور دیگر جگہ موجود نہ ہو۔

راہل گاندھی نے کہا کہ حکومت کے چار وزرا نے مجھ پر الزام لگائے تھے، اس لئے مجھے ایوان میں اپنی بات رکھنے کا حق ہے۔ مجھے امید ہے کہ مجھے کل پارلیمنٹ میں بولنے دیا جائے گا۔ میں رکن پارلیمنٹ ہوں اور پارلیمنٹ میں جواب دوں گا۔

راہل نے کہا کہ اڈانی کو سری لنکا، بنگلہ دیش اور آسٹریلیا میں ٹھیکے مل رہے ہیں۔ وزیر اعظم اور آسٹریلوی وزیر اعظم کے درمیان کیا ہوا اس کا وزیر اعظم جواب نہیں دے سکے۔ میں لوک سبھا کا ممبر ہوں۔ پارلیمنٹ میں اپنی بات رکھنا میری ذمہ داری ہے۔ اگر مجھے کل پارلیمنٹ میں بولنے کا موقع ملا تو میں وہاں اس موضوع پر تفصیل سے اپنے خیالات پیش کروں گا۔ تاہم لگتا ہے کہ وہ مجھے پارلیمنٹ ہاؤس میں بولنے نہیں دیں گے۔

اس سے قبل جمعرات کی صبح 11 بجے پارلیمنٹ کی کارروائی شروع ہوتے ہی دونوں ایوانوں کی کارروائی دوپہر 2 بجے تک ملتوی کر دی گئی۔ دوپہر کو کارروائی شروع ہوئی تو ایک بار پھر ہنگامہ آرائی ہوئی، دونوں ایوانوں کی کارروائی دن بھر کے لیے ملتوی کر دی گئی۔

راہل نے اسپیکر سے ملاقات کر مانگا وقت

کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے جمعرات کو لوک سبھا اسپیکر اوم برلا سے ملاقات کی۔اس ملاقات میں  انہوں نے لندن کے بیان پر پارلیمنٹ میں اپنا موقف پیش کرنے کے لیے وقت مانگا۔

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے کہا کہ کچھ دن پہلے میں نے ایوان میں وزیراعظم مودی اور گوتم اڈانی پر سوال اٹھاتے ہوئے خطاب کیا تھا۔ وہ تقریر ہٹا دی گئی  تھی۔ تقریر میں ایسا کچھ بھی نہیں تھا، جسے میں نے عوامی ریکارڈ سے نہ نکالا ہو۔ حکومت اور وزیراعظم مودی اڈانی معاملے میں خوفزدہ ہیں، اس لئے انہوں نے یہ ‘تماشہ’ کیا ہے۔ مجھے لگتا ہے کہ مجھے پارلیمنٹ میں بولنے نہیں دیا جائے گا۔ اہم سوال یہ ہے کہ مودی جی اور اڈانی جی کے درمیان کیا تعلقات ہیں۔

Mohd Sameer

Recent Posts

یوگی کے گڑھ گورکھپور میں اکھلیش یادو کابڑا سیاسی شو، 20 کلومیٹر روڈ شو میں امڑی بھیڑ، بی جے پی کے صفائے کا دعویٰ

سماجوادی پارٹی کے سربراہ اکھلیش یادو بدھ کے روز اپنے پی ڈی اے رتھ کے…

5 hours ago

Social Justice Summit: سشما سوراج بھون میں سجے گا سماجی انصاف کا عظیم الشان پلیٹ فارم، وزیر اعظم مودی اختتامی اجلاس سے کریں گے خطاب

19 نومبر کو نئی دہلی میں منعقدہ دو روزہ محکمہ جاتی کانفرنس کے اختتامی اجلاس…

7 hours ago

PM Modi Meets Prince William and Kate: وزیر اعظم نریندر مودی کی پرنس ولیم اور شہزادی کیٹ سے ملاقات، ’ارتھ شاٹ پرائز‘ کی کوششوں کو سراہا

وزیر اعظم نے ماحولیاتی مسائل کے حل کے لیے نئی اختراعات اور ہندوستانی صلاحیتوں کو…

7 hours ago

Ukraine Crisis: کیا یوکرین جنگ ختم ہوگی؟ الاسکا میں ناکام مذاکرات کے بعد کل ٹرمپ اور پوتن کی اہم ملاقات

چین میں ٹرمپ، شی جن پنگ اور ولادیمیر پوتن کی پہلی سہ فریقی ملاقات، یوکرین…

7 hours ago