قومی

Mehbooba Mufti At Temple: محبوبہ مفتی نے شیولنگ پر کیا ’جل ابھیشیک ‘، بی جے پی-مذہبی رہنماؤں نے اٹھائے سوال، محبوبہ نے دیا جواب

Mehbooba Mufti At Temple: جموں وکشمیر کی سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی پونچھ دورہ سے اچانک سرخیوں میں آگئی ہیں۔ پونچھ دورے کے دوران محبوبہ مفتی یہاں کے نوگرہ مندر گئی تھیں۔ یہاں محبوبہ مفتی نے نہ صرف مندر میں اندر گھوم کرجائزہ لیا بلکہ شیولنگ پر’جل ابھیشیک‘ (شیولنگ پر عقیدت کے ساتھ پانی ڈالنا) بھی کیا۔ اس کا ویڈیو سامنے آنے کے بعد سوشل میڈیا پر خوب وائرل ہو رہا ہے۔ سوشل میڈیا پر یوزرس اسے خوب شیئر کر رہے ہیں اور تبصرہ (کمنٹ) کر رہے ہیں۔

سوشل میڈیا پر کچھ لوگ اسے الیکشن کے پیش نظر سیاست بتا رہے ہیں تو بی جے پی نے بھی اس کو جموں وکشمیر الیکشن سے پہلے ووٹروں کو لبھانے کے لئے پی ڈی پی سربراہ کی نوٹنکی سے تعبیر کیا ہے۔ لوک سبھا اور جموں وکشمیر ریاستی اسمبلی انتخابات سے متعلق پارٹیاں اپنی اپنی طرف سے عوام کو لبھانے کے لئے الگ الگ کوششیں کر رہی ہیں۔ وہیں اب محبوبہ مفتی کے ذریعہ شیولنگ کی عبادت (پوجا) کرنا سرخیوں میں ہے۔

محبوبہ مفتی نے مخالفین کو سخت جواب

محبوبہ مفتی نے مندر کا دورہ کرنے اور شیولنگ کا جل ابھیشیک کرنے کے بعد جہاں سیاسی گلیاروں میں ہلچل تیزی ہوگئی ہے۔ وہیں اب محبوبہ مفتی نے اپنا ردعمل ظاہر کرتے ہوئے کہا کہ یہ ان کا ذاتی معاملہ ہے اور اس پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔ انہوں نے کہا، ‘ہم جمہوری ملک میں رہتے ہیں۔ پونچھ میں مندر بنا ہے، وہ چاہتے تھے کہ میں مندر کے اندر جاکر دیکھوں۔ وہاں کسی نے عقیدت سے میرے ہاتھ میں پانی کا لوٹا دیا کہ آپ اس پر ڈالئے۔ تو میں نے ڈال دیا، اگر میں نے پانی ڈال دیا تو یہ میرا معاملہ ہے۔ اس پر بحث نہیں ہونی چاہئے۔’ اس سے پہلے محبوبہ مفتی 2017 میں وزیراعلیٰ رہتے ہوئے گندربل کے کھیر بھوانی مندر میں بھی جاچکی ہیں۔

پی ڈی پی لیڈر یشپال شرما نے مندر کی تعمیر کرائی

سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی اپنے دو دنوں کے لئے پونچھ دورے پر تھیں۔ یہاں انہوں نے نوگرہ مندر میں پوجا ارچنا کی۔ اس دوران محبوبہ مفتی نے مندر کے ہر حصے کو دیکھا اور وہاں یشپال شرما کے مجسمے پر گلہائے عقیدت بھی پیش کیا۔ نوگرہ مندر کی تعمیر پی ڈی پی کے سابق ایم ایل سی یشپال شرما نے کرائی تھی۔ مندر کے اندر یشپال شرما کا مجسمہ بھی لگایا گیا ہے۔ اس سے پہلے محبوبہ مفتی 2017 میں گندربل کے کھیر بھوانی مندر میں بھی جاچکی ہیں۔ تب وہ جموں وکشمیر کی وزیراعلیٰ تھیں۔

بی جے پی نے انتخابی ڈرامہ قرار دیا

محبوبہ مفتی کے ذریعہ شیولنگ پر ’جل ابھیشیک‘ کئے جانے کا ویڈیو وائرل ہوتے ہی بی جے پی نے ان پر تنقید کی ہے۔ بی جے پی نے محبوبہ مفتی کے اس قدم کو انتخابی ڈرامہ بتایا ہے۔ بی جے پی کے ریاستی ترجمان رنویر سنگھ نے کہا کہ ’یہ پی ڈی پی صدر کا ایک انتخابی ڈرامہ ہے۔‘ انہوں نے کہا، ’2008 میں محبوبہ مفتی اور ان کی پارٹی نے امرناتھ شرائن بورڈ کو زمین  الاٹ کرنے کی مخالفت کی تھی۔ محبوبہ مفتی کی پارٹی نے تیرتھ یاتریوں کے لئے ہٹ کی تعمیر کے لئے شرائن بورڈ کو زمین کے مستقل منتقلی کی اجازت نہیں دی تھی۔‘ انہوں نے مزید کہا، ’سابق وزیراعلیٰ محبوبہ مفتی کی نوٹنکی سے کچھ حاصل ہونے والا نہیں ہے۔‘

مذہبی رہنما نے کی مخالفت

وہیں دوسری طرف محبوبہ مفتی کے مندر جانے کی مخالفت مسلم مذہبی رہنما نے بھی کی ہے۔ دیوبند کے مولانا اسد قاسمی نے کہا، ’محبوبہ مفتی نے جو کیا وہ صحیح نہیں ہے۔ وہ اسلام کے خلاف ہے۔‘

Nisar Ahmad

Recent Posts

Mohammad Shami Return Update:محمد شامی کی ٹیم انڈیا میں کب تک ہوسکتی ہے واپسی، جئے شاہ نے دیا جواب

اے این آئی کے ساتھ بات چیت کے دوران، بی سی سی آئی کے سکریٹری…

20 seconds ago

HC Converts Swamy’s Petition into PIL: دہلی ہائی کورٹ نے راہل گاندھی کی ہندوستانی شہریت منسوخ کرنے کی درخواست کو پی آئی ایل میں کیا تبدیل

سبرامنیم سوامی نے وزارت داخلہ سے اس معاملے میں کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔…

8 mins ago

Teesta Setalvad gets relief from SC: تیستا سیتلواڑ کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، بیرون ملک سفر کرنے کی دی اجازت

احمد آباد کی ایک سیشن عدالت نے 30 جولائی 2022 کو تیستا سیٹالواڑ اور مسٹر…

23 mins ago

Rajya Sabha By-Election: راجیہ سبھا کیلئے بی جے پی نے 10 امیدواروں کی فہرست کردی جاری، اوپیندر کشواہا کو پھر لگا جھٹکا

ملک کی متعدد ریاستوں میں راجیہ سبھا کے ضمنی انتخابات کی تیاریاں شباب پر ہیں…

45 mins ago