-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Scam: انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے جمعہ کو دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کو عدالت میں پیش کیا اور ان کی 10 دن کی ریمانڈ طلب کی۔ ای ڈی نے دہلی کی ایکسائز پالیسی سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں سسودیا کو گرفتار کیا ہے۔ سسودیا کی پیشی کے پیش نظر’ راؤز ایونیو کورٹ کمپلیکس کے اندر اور باہر سیکورٹی فورسز کو بڑی تعداد میں تعینات کیا گیا تھا۔
عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے حامیوں نے عدالت کے احاطے کے باہر دھرنا دیا اور سسودیا کی حمایت میں نعرے لگائے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں نے اس معاملے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔
منیش سسودیا کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 26 فروری کو دہلی کی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا (جسے اب واپس لے لیا گیا ہے)۔ اس کے بعد ای ڈی نے اس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں سسودیا سے پوچھ گچھ کی اور جمعرات کو انہیں گرفتار کرلیا۔
-بھارت ایکسپریس
اتوار (2 فروری) کی صبح تقریباً 5.30 بجے ناسک-سورت ہائی وے پر ساپوتارا گھاٹ کے…
جسٹن ٹروڈو نے انسٹاگرام پر پوسٹ کرتے ہوئے کہا کہ ان کا ملک امریکی ٹریف…
وزیر خارجہ ایس جے شنکر نے یہاں تک کہا کہ یہ انتہائی بدقسمتی کی بات…
"یہ ٹیرف اس لیے لگایا گیا ہے کہ ہمارے شہریوں کو غیر قانونی امیگریشن اور…
ششی تھرور نے کہا، 'مڈل کلاس کے لیے ٹیکس میں کٹوتی اچھی بات ہو سکتی…
مصری صدر عبدالفتاح السیسی نے بدھ کے روز اس خیال کو مسترد کر دیا کہ…