-آئی اے این ایس
Land for Jobs Case: لالو پرساد یادو اور ان کے خاندان کی مشکلیں کم ہونے کا نام نہیں لے رہی ہیں۔ لینڈ فار جاب گھوٹالے معاملے میں انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ کی 15مقامات پر چھاپے ماری کی ہے۔ آر جے ڈی لیڈر ابو دوجانہ کے پھلواری شریف میں بھی چھاپے ماری ہورہی ہے۔ دہلی میں بہار کے ڈپٹی سی ایم تیجسوی یادو کے گھر پر بھی ای ڈی کی چھاپے ماری ہورہی ہے۔ یہ گھر دہلی کے فرینڈس کالونی میں واقع ہے۔ اس معاملے میں لالو یادو اور ان کا خاندان بھی ملزم ہے۔ سی بی آئی کی ٹیم ماضی میں لالو یادو اور رابڑی دیوی سے بھی پوچھ گچھ کر چکی ہے۔
سی بی آئی نے لالو پرساد، ان کی بیوی رابڑی دیوی، ان کی دو بیٹیوں اور 15 دیگر کے خلاف مقدمہ درج کیا ہے۔ افسر نے کہا 2004-2009 کی مدت کے دوران، یادو نے ریلوے کے مختلف زونوں میں گروپ ‘ڈی’ کے عہدوں پر تقرری کے بدلے اپنے خاندان کے افراد کے نام اراضی کی جائیداد کی منتقلی کی صورت میں مالی فوائد حاصل کیے تھے۔
پٹنہ کے بہت سے باشندوں نے خود یا اپنے خاندان کے افراد کے ذریعے لالو پرساد اور ان کے خاندان کے زیر کنٹرول ایک نجی کمپنی کے حق میں اپنی زمین بیچی اور تحفے میں دی۔ وہ ایسی غیر منقولہ جائیدادوں کی منتقلی میں بھی ملوث تھے۔
زونل ریلوے میں اس طرح کی تقرری کے لیے کوئی اشتہار یا کوئی پبلک نوٹس جاری نہیں کیا گیا تھا، اس کے باوجود پٹنہ کے رہائشیوں کو ممبئی، جبل پور، کولکتہ، جے پور اور حاجی پور میں واقع مختلف زونل ریلوے میں تعینات کیا گیا تھا۔
سی بی آئی نے کہا، تقریباً 1,05,292 مربع فٹ زمین، پٹنہ میں واقع غیر منقولہ جائیدادوں کو یادو اور ان کے خاندان کے افراد نے پانچ سیل ڈیڈ اور دو گفٹ ڈیڈز کے ذریعے حاصل کیا تھا، جس میں زیادہ تر زمین کو منتقل کیا گیا تھا۔
-آئی اے این ایس
آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…
مدھیہ پردیش کے ڈپٹی سی ایم راجیندر شکلا نے کہا کہ اب ایم پی میں…
ہندوستان سمیت دنیا بھر میں یہ کوشش کی جاتی ہے کہ اتوار کو الیکشن منعقد…
ایم ایل اے راجیشور سنگھ نے منگل کوٹوئٹر پر لکھا، محترم اکھلیش جی، پہلے آپ…
سومی علی نے جواب دیا، 'ان کو قتل کیا گیا تھا اور اسے خودکشی کا…
سی ایم یوگی نے عوام سے کہا کہ انہیں اپنی طاقت کا احساس دلائیں، ذات…