-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Scam: منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پرآج عدالت میں سماعت ہونے والی ہے، قابل ذکر بات یہ ہے کہ اس سے قبل انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے پہلے ہی سابق نائب وزیراعلیٰ کے 10 دن کے ریمانڈ کا مطالبہ کیا ہے۔ اس پورے معاملے پر عام آدمی پارٹی اور بی جے پی سوشل میڈیا پر ایک دوسرے پر الزام تراشی کررہے ہیں۔ وہیں دوسری طرف ای ڈی نے سسودیا کے 10 دن کے ریمانڈ کی مانگ کی ہے۔
مبینہ شراب گھوٹالہ کے سلسلے میں جیل میں بند دہلی کے سابق نائب وزیر اعلی منیش سسودیا کی ضمانت عرضی پر آج دوپہر 2 بجے سماعت ہونے والی ہے۔ اس سے پہلے، انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ آج راؤز ایونیو کورٹ پہنچے اور منیش سسودیا کے 10 دن کے ریمانڈ کی مانگ کی۔ اس پر عدالت نے ای ڈی سے کہا ہے کہ وہ منیش سیسودیا کو دوپہر 2 بجے سے پہلے عدالت میں پیش کریں۔
سسودیا کو سی بی آئی نے دہلی کے ایکسائز پالیسی معاملے میں گرفتار کیا تھا۔ آج ان کے باہر نکلنے کا امکان تھا، لیکن ضمانت کی سماعت سے قبل ہی جمعرات کو ای ڈی نے انہیں گرفتار کر لیا۔ منیش سسودیا کو تحقیقات میں تعاون نہ کرنے پر سی بی آئی کی طرف سے طویل پوچھ گچھ کے بعد 26 فروری کو گرفتار کیا گیا تھا۔
-بھارت ایکسپریس
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…
آکاش چوپڑا نے ابھیشیک شرما کی فارم پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہ…
ہندوستان کی پیٹرو کیمیکل صنعت کو عالمی حد سے زیادہ گنجائش سے مقابلہ کا سامنا…
کیرالہ کے وزیر صنعت نے کہا کہ ان کی حکومت آئندہ ماہ انویسٹ کیرالہ گلوبل…