سیاست

Accident: سابق وزیراعلیٰ اور کانگریس لیڈر دگ وجےسنگھ کی کار نے  موٹر سائیکل کو ماری ٹکر

مدھیہ پردیش کے سابق وزیر اعلی ٰ اور کانگریس لیڈر دگ وجے کی کار نے راج گڑھ میں ایک بائک سوار نوجوان کو ٹکر مار دی۔ ٹکر اتنی شدید تھی کہ نوجوان  کی موٹر سائیکل پر سوار 20 سالہ نوجوان کو چوٹیں آئی ہیں۔ یہ حادثہ مدھیہ پردیش کے آگر مالوا علاقے کے راج گڑھ ضلع کے زیراپور میں پیش آیا۔ بائک سوار کانگریس لیڈر کی کار سے اس وقت ٹکرا گیا جب وہ یو ٹرن لینے کی کوشش کر رہا تھا۔ اس کے بعد موٹر سائیکل ستون سے ٹکرا گئی۔

دگ وجے سنگھ اپنی کار کی پچھلی سیٹ پر بیٹھے تھےوہ فوراً گاڑی سے باہر نکلے اور بائیک سوار کی طرف گئے۔ اس دوران کچھ راہگیر بھی موقع پر جمع ہوگئے۔ زخمی شخص کی شناخت رام بابو کے طور پر کی گئی ہے، جو اتر پردیش کے پارولی کا رہنے والا ہے، وہ نوجوان  مزدوری کرتا ہے۔ حادثے کے بعد زخمی نوجوان کو بھوپال کے چیرایو اسپتال لے داخل کیا گیا، اس نوجوان کومعمولی چوٹیں آئیں۔

بعد ازاں صحافیوں سے بات کرتے ہوئے دگ وجے سنگھ نے کہا کہ متاثرہ شخص کو معمولی چوٹیں آئی ہیں اور وہ اسپتال میں زیر علاج ہے۔ انہوں نے رام بابو کی صحت کی حالت جاننے کے لیے اسپتال کا بھی دورہ کیا۔ ان کی حالت مستحکم بتائی جاتی ہے۔

ڈگ وجے سنگھ کانگریس کے ضلع صدر پرکاش پروہت کی والدہ کے انتقال پر اظہار تعزیت کرنے گئے تھے۔ پروہت کے گاؤں کوڈاکیا سے راج گڑھ واپس آتے ہوئے،  دگ وجے سنگھ کی کار زیراپور میں ایک موٹر سائیکل سے ٹکرا گئی۔ فورچیونر کار کے ڈرائیور گونا کے رہنے والے اختر خان کو زراپور پولیس نے گرفتار کر لیا ہے۔

-آئی اے این ایس

Bharat Express

Recent Posts

Test Match: ٹیسٹ: شانتو اور رحیم کی جوڑی نے افغانستان کے خلاف 159 رنز جوڑے، تیسرے دن تک بنگلہ دیش کو 329 رنز کی برتری

بنگلہ دیش نے دوسری اننگز میں 6 وکٹوں پر 223 رنز بنائے، حسن محمود نے…

26 minutes ago

Ranji Trophy 2026-27: رنجی ٹرافی، بھارتی فاسٹ بولر محمد شامی کا پھر چلا جادو، سمرن کی سنچری، راہل اور یشسوی فلاپ

محمد شامی نے رنجی ٹرافی 27-2026 میں ایک بار پھر شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے…

27 minutes ago

Russia Ukraine Energy Ceasefire: امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ کا بڑا اعلان، روس اور یوکرین کے درمیان ’انرجی سیز فائر‘ نافذ

امریکی صدر ڈونالڈ ٹرمپ نے دعویٰ کیا ہے کہ روس اور یوکرین کے درمیان توانائی…

1 hour ago

Rahul Gandhi Announces Supreme Court March: راہل گاندھی کی سپریم کورٹ تک مارچ کی اپیل، چیف جسٹس کو سونپا جائے گا میمورنڈم

سی ای سی گیانیش کمار کے استعفے اور مبینہ ووٹ چوری کے خلاف 12 اکتوبر…

1 hour ago

PM Modi Fishermen Project: وزیر اعظم مودی کا ماہی گیروں کو بڑا تحفہ، ہزاروں کروڑ روپے کے منصوبوں کو منظوری، چنئی فشنگ ہاربر ہوگا جدید

پی ایم متسیہ سمپدا یوجنا کے تحت مچھلی کی پیداوار، کولڈ اسٹوریج اور سمندری خوراک…

1 hour ago