-بھارت ایکسپریس
Delhi Liquor Scam: دہلی کی شراب پالیسی معاملے میں سابق نائب وزیراعلیٰ اورعام آدمی پارٹی کے لیڈرمنیش سسودیا کو راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت نے منیش سسودیا کو 17 مارچ تک انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) کی ریمانڈ پر بھیج دیا ہے۔ منیش سسودیا اب 7 دنوں تک ای ڈی کی ریمانڈ پر رہیں گے۔ اس سے قبل عدالت نے ضمانت عرضی ضمانت پر 21 مارچ کو آگے کی سماعت کی بات کہی ہے۔ اس طرح منیش سسودیا کو عدالت سے راحت نہیں ملی ہے۔ عدالت میں سماعت کے دوران انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ نے 10 دنوں کی ریمانڈ کا مطالبہ کیا تھا۔
ای ڈی کے وکیل نے کہا کہ دہلی شراب پالیسی میں ہول سیلرکو فائدہ پہنچا کرغیرقانونی کمائی کا انتظام کیا گیا۔ وہیں منیش سسودیا کے وکیل نے اس کی مخالفت کی۔ ضمانت عرضی پر سماعت سے ایک دن پہلے انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے منیش سسودیا کو تہاڑ جیل میں لمبی پوچھ گچھ کے بعد گرفتار کیا تھا۔ اس سے پہلے منیش سسودیا کو سی بی آئی نے گرفتار کیا تھا۔
ہول سیلر کو فائدہ: ای ڈی
انفورسمنٹ ڈائریکٹوریٹ (ای ڈی) نے عدالت کو بتایا کہ ہول سیل بزنس کچھ لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ہول سیلر کو 12 فیصد پرافٹ مارجن دیا گیا جو ایکسپرٹ کمیٹی کی رائے سے الگ تھا۔ اس پر جج نے سوال کیا کہ پرافٹ مارجن کتنا ہونا چاہئے۔ ای ڈی کے وکیل نے بتایا کہ یہ 6 فیصد ہونا چاہئے۔ ہمارے پاس اس بات کے سامان موجود ہیں کہ ایسا گرفتار ملزم ( منیش سسودیا) کے کہنے پر کیا گیا۔ اس لئے سسودیا کی ریمانڈ ضروری ہے۔
سسودیا نے جانچ میں تعاون نہیں کیا: ای ڈی
ای ڈی کے وکیل نے بتایا کہ شراب کی فروختگی کا لائسنس دینے کے لئے طے قوانین کی بھی خلاف ورزی ہوئی۔ کارٹیل بنائے گئے۔ چنندہ لوگوں کو فائدہ پہنچایا گیا۔ ملزم سے متعلق سی اے نے بھی کچھ باتوں کا انکشاف کیا ہے۔ ای ڈی نے کہا، سسودیا نے جانچ میں تعاون نہیں کیا۔
اس سے قبل عام آدمی پارٹی (اے اے پی) کے حامیوں نے عدالت کے احاطے کے باہر دھرنا دیا اور سسودیا کی حمایت میں نعرے لگائے، جب کہ بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے حامیوں نے اس معاملے پر دہلی کے وزیر اعلی اروند کجریوال کے استعفیٰ کا مطالبہ کرتے ہوئے احتجاج کیا۔ منیش سسودیا کو مرکزی تفتیشی بیورو (سی بی آئی) نے 26 فروری کو دہلی کی ایکسائز پالیسی میں مبینہ بے ضابطگیوں کے سلسلے میں گرفتار کیا تھا (جسے اب واپس لے لیا گیا ہے)۔ اس کے بعد ای ڈی نے اس سے متعلق منی لانڈرنگ کیس میں تہاڑ جیل میں سسودیا سے پوچھ گچھ کی اور جمعرات کو انہیں گرفتار کرلیا۔
-بھارت ایکسپریس
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…