مہاراشٹر میں لوک سبھا انتخابات کے نتائج کل سامنے آئیں گے۔ کئی اپوزیشن لیڈروں نے الزام لگایا ہے کہ ریاست کے کئی علاقوں میں لوگ خشک سالی کا شکار ہیں۔ اس دوران شرد پوار نے سی ایم ایکناتھ شندے کو خط لکھا ہے۔ پوار نے سی ایم شندے سے خشک سالی سے نمٹنے کا مطالبہ کیا ہے۔
شرد پوار نے خط میں لکھا، “خشک سالی کی وجہ سے ریاست میں زندگی درہم برہم ہوگئی ہے۔ پانی کی کمی کی وجہ سے عام لوگوں کو حد سے زیادہ پریشانی ہورہی ہے۔ جانوروں کے لیے پانی اور چارے کی قلت ہے۔ ایسے میں ریاستی حکومت کی توجہ اس ہولناکی کی طرف مبذول کرانے کے بعد بھی ریاستی حکومت کی طرف سے کوئی ٹھوس رول ادا نہیں کیا گیا ہے۔ اگرریاست میں خشک سالی کی صورتحال برقرار رہی اور فوری اقدامات نہ اٹھائے گئے تو یقیناً مہاراشٹر کے عوام کو لڑنا پڑے گا۔ وزیراعلیٰ ایکناتھ شندے سے توقع ہے کہ وہ ریاست میں خشک سالی سے متعلق مناسب کارروائی کریں گے۔
شرد پوار نے خط میں کہا، “گزشتہ دس دنوں میں خشک سالی کی صورتحال انتہائی سنگین ہو گئی ہے۔ ریاست میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے۔ پورا مراٹھواڑہ خطہ پانی کے شدید بحران کا سامنا کر رہا ہے۔ اقدامات کیے جانے کے باوجود، کوئی راحت نہیں ملتی نظر آرہی ہیں ۔اس کے علاوہ نندربار، ناسک، جلگاؤں،شولاپور، احمد نگر ،یاوت مال اکولہ، بلڈھانا اور دیگر اضلاع میں پانی کی سطح میں نمایاں کمی آئی ہے۔” شہری اور دیہی علاقوں کے لوگ پینے کے پانی کے لیے جدوجہد کر رہے ہیں۔ پونے، کولہاپور، سانگلی اور مہاراشٹر کےدیگر اضلاع میں خاص کر ان علاقوں میں پانی کی کمی کے معاملے میں یہ صورتحال ہے۔
بھارت ایکسپریس
سردی کی لہر کی وجہ سے دہلی پر دھند کی ایک تہہ چھائی ہوئی ہے۔…
ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…
سنبھل میں یو پی پی سی ایل کے سب ڈویژنل افسر سنتوش ترپاٹھی نے کہاکہ…
حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…
یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…
اللو ارجن کے والد نے کہا کہ فی الحال ہمارے لیے کسی بھی چیز پر…