قومی

Lok Sabha Election Exit Poll 2024: انڈیا الائنس کے لئے بڑی خوشخبری، اس ایگزٹ پول نے این ڈی اے کو پیچھے چھوڑ دیا

لوک سبھا الیکشن کے آخری مرحلے کی ووٹنگ ختم ہونے کے بعد ایگزٹ پول کے نتیجے سامنے آگئے ہیں۔ بیشترایگزٹ پول میں  بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو اکثریت ملتی ہوئی نظرآرہی ہے۔ حالانکہ اپوزیشن انڈیا الائنس نے ایگزٹ پول  کو ماننے سے انکارکردیا ہے۔ ہمارا بھی یہی کہنا ہے کہ ایگزٹ پول ایگزیکٹ نہیں ہوتے ہیں اورجب ووٹوں کی گنتی کے بعد نتیجے سامنے آئیں گے تب پتہ چلے گا کہ ایگزٹ پول کی کیا حقیقت ہے۔ لیکن  آج ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ ایگزٹ پول کب کب غلط ثابت ہوئے ہیں  اور کب کب ان کی ہوا نکلی ہے، لیکن اس سے پہلے یہ جان لیجئے کہ ایگزٹ  پول نے 2024 کے الیکشن کے لئے کیا دعویٰ کیا ہے؟ پھر آپ کو ایگزٹ پول کی حقیقت بتائیں گے۔

ڈی بی لائیو کے ایگزٹ پول سے انڈیا الائنس کے لئے خوشخبری بھی آئی ہے۔ یوپی میں  بی جے پی کی قیادت والی این ڈی اے کو 48-46 سیٹیں مل سکتی ہیں۔وہیں انڈیا الائنس کو 34-32 سیٹیں دی گئی ہیں۔ اس سروے میں انڈیا الائنس کے لئے بڑی خوشخبری ہے اورپورے ملک میں انڈیا الائنس کی حکومت بننے کی بات کہی گئی ہے۔ دعویٰ کیا گیا ہے کہ این ڈی اے کو 241-207 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ انڈیا الائنس کو 255 سے 290 سیٹیں ملنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ بہرحال یہ سبھی ایگزٹ پول ہیں، اس کی کیا حقیقت ہے اور ان کے دعوووں میں کتنا دم ہے، یہ تو 4 جون کو ہی پتہ چلے گا، لیکن اب ہم آپ کوبتاتے ہیں کہ کب کب ایگزٹ پول کے دعوے غلط ثابت ہوئے ہیں۔

روڈ میپ ٹووِن اوربھارت ایکسپریس کے ایگزٹ پول کے مطابق، این ڈی اے کو 345 سے 362 سیٹیں ملنے کا اندازہ ہے۔ جبکہ انڈیا الائنس کو126 سے 133 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ اس کےعلاوہ جو پارٹیاں این ڈی اے اور انڈیا الائنس میں شامل نہیں ہیں، ان کے حصے میں  55 سے 65 سیٹیں مل سکتی ہیں۔  انڈیا ٹوڈے-ایکسس مائے انڈیا کے ایگزٹ پول کے مطابق، این ڈی اے کو361 سے 401 تک سیٹیں ملنے کا امکان ظاہرکیا ہے۔ جبکہ انڈیا الائنس کو 131-166 ملنے کی بات کہی گئی ہے۔ وہیں دیگرکے حصے میں صرف 8 سے 20 سیٹیں جانے کی بات کہی گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:  Exit Poll 2024: کیا انڈیا الائنس کے لئے ابھی باقی ہے امید… جانئے کب کب ایگزٹ پول کی نکلی ہوا

اے بی پی-سی ووٹر کے ایگزٹ پول کے مطابق، این ڈی اے کو 353 سے 383 سیٹیں مل سکتی ہیں جبکہ انڈیا الائنس کو 152 سے 182 سیٹیں مل سکتی ہیں۔ جبکہ دیگرکے حصے میں محض  4 سے 12 سیٹیں ملنے کی بات کہی گئی ہے۔  نیوز 18 میگا ایگزٹ پول کے مطابق، این ڈی کو  355 سے 370 ملنے کا امکان ظاہرکیا گیا ہے۔ جبکہ انڈیا الائنس کے حصے میں 125 سے 140 سیٹیں اور دیگر کے حصے میں 42 سے 52 سیٹیں جاسکتی ہیں۔ وہیں ٹوڈیز چانکیہ اورسی این ایکس کے مطابق، این ڈی اے الائنس 400 سیٹوں تک پہنچ سکتی ہے۔

Nisar Ahmad

Recent Posts

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

15 minutes ago

Three Khalistani terrorists, killed in encounter: تین خالصتانی دہشت گرد ایک انکاونٹر میں ہلاک،یوپی اور پنجاب پولیس کو مشترکہ کاروائی میں ملی بڑی کامیابی

یہ انکاؤنٹر پیلی بھیت کے پورن پور تھانہ علاقے میں ہواہے۔پولیس کو اطلاع ملنے کے…

27 minutes ago

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

10 hours ago