-بھارت ایکسپریس
ہندوستان کے سابق وزیر اعظم اٹل بہاری واجپائی کی یوم پیدائش گڈگورننس ڈے کے طور پر منارہی ہے۔ آج ان کا 98 واں یوم پیدائش ہے۔ جسے بی جے پی ملک بھر میں گڈ گورننس ڈے کے طور پر منا رہی ہے۔ وزیر اعظم نریندر مودی(PM Modi) نے اتوار کی صبح ان کی سمادھی ’سدایو اٹل‘ پہنچ کر سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔
صدر دروپدی مرمو(Droupadi Murmu)، نائب صدر جگدیپ دھنکھر نے بھی سابق وزیر اعظم کو خراج عقیدت پیش کیا۔ مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ، وزیر دفاع راج ناتھ سنگھ، بی جے پی صدر جے پی نڈا اور دیگر وزراء اور لیڈروں نے بھی اٹل بہاری واجپئی کو ’سدایو اٹل‘ پر خراج عقیدت پیش کیا۔ انوپ جلوٹا نے اٹل جی کے پسندیدہ بھجن کو گایا۔ بی جے پی ملک کے سبھی بوتھوں پر اٹل جینتی بڑے پیمانے پر منا رہی ہے۔جس میں سابق وزیر اعظم کی نظموں پر مبنی
کاویانجلی پروگرام منعقد کیے جا رہے ہیں۔ وزیر اعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ بھی آج نشر کی جائے گی۔
دن کا آغاز وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک بھون میں واجپئی کو خراج عقیدت پیش کرنے کے ساتھ کیا۔۔ محکمہ ثقافت نے آگرہ کے بٹیشور میں اٹل گیت گنگا پروگرام کا انعقاد کیا ہے جس میں فنکار واجپائی کی لکھی ہوئی نظمیں سنائیں گے۔
دن کی شروعات وزیر اعلی یوگی آدتیہ ناتھ نے لوک بھون میں واجپئی کو خراج عقیدت پیش کیا جائے گا۔اس دوران واجپائی کی زندگی پر ایک مختصر ڈرامہ بھی پیش کیا جائے گا۔ محکمہ ثقافت نے آگرہ کے بٹیشور میں اٹل گیت گنگا پروگرام کا انعقاد کیا ہے ۔اس پروگرام میں فنکار واجپائی کی لکھی ہوئی نظمیں پیش کریں گے ۔
لکھنؤ کے لوک بھون میں بھی ایک خصوصی تقریب کا اہتمام کیا جا رہا ہے۔ ایک سرکاری ترجمان نے کہا کہ واجپئی کی تقاریر یہاں ٹیلی کاسٹ کی جائیں گی۔ ہری ہرن اور جگجیت سنگھ کی آواز میں واجپائی کی نظموں کو پیشکش کیا جائے گا۔
تل بہاری واجپائی 25 دسمبر 1924 کو گوالیار میں پیدا ہوئے۔ طالب علمی سے ہی سیاسی سرگرمیوں میں گہری دلچسپی رکھتے تھے۔ انہوں نے 1942 کی ہندوستان چھوڑو تحریک میں حصہ لیا اور اس دوران جیل بھی گئے۔ گوالیار سے انہوں نے کالج اور اسکول کی تعلیم مکمل کی۔ وکٹوریہ کالجگوالیار سے گریجویشن مکمل کی۔ ؎ان کا انتقال 16 اگست 2018 کو ہوا۔
-بھارت ایکسپریس
تیز رفتار بس مونسٹی کے قریب لوہے کے ایک بڑے کھمبے سے ٹکرا گئی۔ کھمبے…
جب تین سال کی بچی کی عصمت دری کر کے قتل کر دیا گیا تو…
اتوار کو ہندو سبھا مندر میں ہونے والے احتجاج کے ویڈیو میں ان کی پہچان…
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…