Uncategorized

Petrol Diesel Price: پٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں جانیں کیا ہیں

آئل مارکیٹنگ کمپنیاں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی بنیاد پر روزانہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں طے کرتی ہیں۔پٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں ہر روز صبح 6 بجے جاری کی جاتی ہیں۔ جس کے بعد نئے نرخوں کا اطلاق صبح 6 بجے سے ہوگا۔ ۔ ہر روز کی طرح آج بھی سرکاری تیل کمپنیوں نے ملک میں پیٹرول اور ڈیزل کی نئی قیمتیں جاری کردی ہیں۔ عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں آج کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ ملک کی کئی ریاستوں میں پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں تبدیلی دیکھی جا رہی ہے۔آپ کو واضح کرتے چلیں کہ پیٹرول اور ڈیزل کی قیمت میں ایکسائز ڈیوٹی، ڈیلر کمیشن، وی اے ٹی اور دیگر چیزوں کے اضافے کی وجہ سے اس کی قیمت اصل قیمت سے تقریباً دوگنی ہو جاتی ہے۔ جس کی وجہ سے پٹرول ڈیزل کی قیمتیں اتنی زیادہ ہیں۔
ایک طرف جہاں بین الاقوامی مارکیٹ میں خام تیل کی قیمتوں میں زبردست اتار چڑھاؤ ہے۔ ہندوستان میں پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں ہوئی ہے۔ سرکاری تیل کمپنیوں نے آج 25 دسمبر 2022 کو پٹرول اور ڈیزل کی قیمتوں میں کوئی تبدیلی نہیں کی ہے۔تیل کی مارکیٹنگ کمپنیاں HPCL، BPCL اور IOC صبح 6 بجے نئی قیمتیں جاری کرتی ہیں۔

ریاستی حکومتیں ایندھن کی قیمتوں پر اپنا VAT لگاتی ہیں، اس لیے پیٹرول اور ڈیزل کی قیمتیں ریاست کے لحاظ سے مختلف ہوتی ہیں۔

دہلی میں پیڑول 96.72  روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہےجب کے ڈیزل 89.62روپے فی لیٹر،سی این جی79.56، میں دستیاب ہے۔ کولکتہ میں پیڑول کی قیمت 106.03 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 92.76 روپے فی لیٹر ہے۔ ممبئی میں پیڑول کی قیمت 106.31 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت94.27 روپے فی لیٹر ہے۔ چنئی میں پیڑول 102.63 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 94.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔ نوئیڈا میں پیڑول کی قیمت 96.57 روپے فی لیٹر اور ڈیزل کی قیمت 89.96 روپے فی لیٹر ہے

ہریانہ میں پٹرول 97.64 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے، جو 0.40 روپے مہنگا ہو گیا ہے۔  پنجاب میں پیٹرول 0.63 روپے مہنگا ہو کر 96.89 روپے فی لیٹر اور ڈیزل 0.61 روپے مہنگا ہو کر 87.24 روپے فی لیٹر فروخت ہو رہا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

India’s October exports soar :ہندوستان کی اکتوبر کی برآمدات میں 19.1 فیصد اضافہ؛ 2024-25 کے پہلے نصف میں 7.3 فیصد اضافہ

اب تک 2024-25 میں، اپریل-اکتوبر، ہندوستان کی کل برآمدات اب تقریباً 468.27 بلین امریکی ڈالر…

16 minutes ago

GRAP 3 Delhi:خطرناک سطح تک پہنچی دہلی کی ہوا،این سی آر میںGRA3نافذ، جانئے کن چیزوں پر رہے گی پابندی

محکمہ موسمیات کے سائنسدانوں کے مطابق آنے والے دنوں میں صورتحال مزید خراب ہونے کا…

43 minutes ago

Sarai kale khan renamed: دہلی کے سرائے کالے خاں کا نام بدل کر برسامنڈچوک کردیا، آج برسا منڈا کی ہے150ویں سالگرہ

عظیم آزادی پسند اور عوامی رہنما بھگوان  برسا منڈا کے 150 ویں یوم پیدائش کے…

45 minutes ago

Ravi Shastri backs Virat Kohli: اگر وراٹ کوہلی حوصلہ اور اپنی رفتار سے کھیلیں گے تو تو وہ ٹھیک رہیں گے،شاستری

کوہلی بنگلہ دیش اور نیوزی لینڈ کے خلاف ہندوستان کے پانچ ہوم ٹیسٹ میچوں میں…

1 hour ago