سیاست

RSS Chief Mohan Bhagwat: آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کہا- ‘ کمزوروں کو ظالموں سے بچانا  ہے تو ہاتھوں میں ہتھیار رکھنا ہی ہوگا

RSS Chief Mohan Bhagwat: راشٹریہ سویم سیوک سنگھ (آر ایس ایس) کے سربراہ موہن بھاگوت 13 اکتوبر سے جموں و کشمیر کے تین روزہ دورے پر ہیں۔ آر ایس ایس چیف نے اتوار کو کہا کہ ملک کو ان لوگوں سے نمٹنا چاہیے جو سماج کو نقصان پہنچانا چاہتے ہیں۔ سنگھ کے رضاکاروں کے ایک اجتماع سے خطاب کرتے ہوئے، موہن بھاگوت نے عدم تشدد، ہمدرد، لچکدار اور مضبوط ہونے کی اہمیت پر بھی زور دیا۔

کمزوروں کی حفاظت پر بھاگوت نے کیا کہا؟

راشٹریہ سویم سیوک سنگھ کے سربراہ نے عدم تشدد پر زور دیا، لیکن یہ بھی کہا کہ جو بھی طریقہ ضروری ہے اسے ان لوگوں سے نمٹنے کے لیے اپنانا ہوگا ۔جو سماج اور قوم کو نقصان پہنچانا یا توڑنا چاہتے ہیں۔ انہوں نے کہا کہ جس طرح پیسہ غریبوں کی مدد کے لیے دیا جاتا ہے۔ اسی طرح طاقت کا استعمال کمزوروں کی حفاظت کے لیے کیا جانا چاہیے۔

یہ بھی پڑھیں: بائیڈن نے بدلہ اپنا رخ، پہلے اسرائیل کا دیا ساتھ، اب کہا- غزہ پر قبضہ بہت بڑی غلطی

آر ایس ایس کے سربراہ  موہن بھاگوت نے کہا، ”پیسا غریبوں کی مدد کے لیے دیا جاتا ہے اور طاقت کا استعمال کمزوروں کی مدد کے لیے کیا جاتا ہے۔ معاشرے اور قوم کے تناظر میں یہ جذبہ ہر ایک کے ذہن میں بسانا چاہیے۔ یہ وہ اقدار ہیں جو ہمارے مذہب میں شامل ہیں۔ اس میں کوئی شک نہیں۔‘‘

یہ بھی پڑھیں:آج ملک بھر میں بارش کا الرٹ، جلد ہونے والا ہے سردی کا احساس! جانیں کس ریاست میں کیسا رہے گا موسم

شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا گیا

انہوں نے کہا کہ جہاں کمزوروں کو ظالموں سے بچانے کی ضرورت ہے وہاں ضرورت کے مطابق طاقت کے استعمال کے لیے بالکل تیار رہنا چاہیے۔اگر ہم دنیا میں کمزوروں کو ظالموں سے بچانا ہے تو ہاتھوں میں ہتھیار رکھنا ہی
ہوگا۔ ، اس سلسلے میں ہر ایک کو اپنی حفاظت کا خیال رکھنا ضروری ہے۔

آر ایس ایس کے سربراہ موہن بھاگوت نے کٹھوعہ چوک میں جن سنگھ کے بانی شیاما پرساد مکھرجی کو خراج عقیدت پیش کیا اور ایک مندر میں پوجا کی۔ اس دوران  انہوں  جاکھود میں بھارت ماتا کی مورتی کی نقاب کشائی کی۔

بھارت اکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Nitin Navin seeking his own identity in the shadow of Yogi: یوگی کے سائے میں اپنی سیاسی شناخت تلاش کرتے نتن نوین

بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے قومی صدر نتن نوین آج گورکھپور پہنچے، جہاں…

6 hours ago

Mumbai Airport Flights: ممبئی سے نوی ممبئی منتقل ہوں گی 14 بین الاقوامی پروازیں، غیر ملکی ایئرلائنز نے ’ڈیسٹنیشن بیسڈ‘ منصوبے کی حمایت کی

ممبئی ایئرپورٹ کے ٹرمینل-1 کی ازسرنو تعمیر کے پیش نظر 14 بین الاقوامی مقامات کے…

7 hours ago

PM Modi Critical Minerals Processing Scheme: اب بھارت میں ہی ہوگا لیتھیم اور نکل کی پروسیسنگ، مودی کابینہ نے 2,814 کروڑ روپے کی اسکیم کو دی منظوری

مرکزی حکومت نے ’اہم معدنیات کی پروسیسنگ کو فروغ دینے کے لیے سرمایہ جاتی اخراجات…

7 hours ago

PM Modi Calls Sharad Pawar Health Update: اسپتال سے ڈسچارج ہوئے شرد پوار، وزیر اعظم مودی نے آرام کرنے کا دیا مشورہ

وزیر اعظم نریندر مودی نے این سی پی (ایس پی) کے سربراہ شرد پوار کو…

8 hours ago