Road Accident on Rajasthan Gujarat Border: راجستھان گجرات بارڈر پر ایک دردناک حادثہ پیش آیا۔ اس حادثہ میں آٹھ افراد کے جاں بحق ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔ اس واقعے میں نو افراد شدید زخمی ہوئے ہیں۔ یہ حادثہ ادے پور ڈویژن کے ٹوٹنے کے بعد بننے والے بانسواڑہ ڈویژن کے ڈنگر پور ضلع میں رتن پور سرحد (گجرات کی سرحد) کے قریب پیش آیا۔ پولیس اور انتظامیہ کے اعلیٰ حکام موقع پر پہنچ گئے۔ جس کے بعد لاشوں اور زخمیوں کو اسپتال پہنچایا گیا۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ اب اس معاملے کی تفتیش کی جا رہی ہے۔
دراصل یہ حادثہ ڈنگر پور ضلع کے رتن پور بارڈر پر پیش آیا۔ یہاں تقریباً 20 مزدوروں سے بھری کروزر گاڑی احمد آباد جا رہی تھی ۔ یہاں کئی ٹن وزنی اسٹیل کی سلاخوں سے بھرا ٹرک پیچھے سے تیز رفتاری سے آیا۔ تیز رفتار اور ڈھلوان پر ہونے کی وجہ سے ٹرک بے قابو ہو کر کروزر گاڑی سے ٹکرا گیا۔ ٹرک کروزرکو 100 میٹر تک گھسیٹنے کے بعد رک گیا۔
چھ افراد نے موقع پر ہی دم توڑ دیا
اس ہولناک حادثے کے بعد چاروں طرف لاشیں بکھری ہوئی تھیں اور تو اور کسی کا جسم کچلے ہوئے کروزر میں پھنس ہوا تھا۔ اس کے بعد پولیس اورمقامی لوگ حادثہ کی پر جگہ پر پہنچ گئے۔ مقامی لوگ اور پولیس موقع پر پہنچے اورانہوں نے دیکھا کہ چھ لوگوں کی موقع پر ہی موت ہو گئی۔ دو افراد اسپتال میں دم توڑ گئے۔ اس حادثے میں نو افراد زخمی ہو گئے۔ ٹرک کی زد میں آکر موت کا منظرتو دکھا لیکن اس کے ساتھ ہی سڑک پراس کے نشان بھی رہ گئے ۔
حادثے کی بنیادی وجہ بھی سامنے آگئی۔ بتایا گیا کہ ٹرک کی بریک فیل ہو گئی تھیں ۔جس کی وجہ سے وہ کروزر گاڑی کے پچھلے حصے سے ٹکرا گئی۔ قابل ذکر بات یہ ہے کہ پولیس معاملے کی تحقیقات کر رہی ہے۔ اس کے بعد ہی صحیح صورتحال سامنے آئے گی۔ ضلع کلکٹر اور ایس پی بھی موقع پر پہنچ گئے۔
بھارت ایکسپریس
دہلی ہائی کورٹ نے بدھ کو اناؤ عصمت دری کیس کے مجرم اور سابق ایم…
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…