سیاست

Ravindra Singh Bhati Meets Amin Khan: رویندر سنگھ بھاٹی نے کانگریس سے معطل امین خان سے ملاقات کی، کانگریس سے  6 سال کے لیے معطل کر دیا گیا

راجستھان میں لوک سبھا انتخابات 2024 کے لیے تمام سیٹوں پر ووٹنگ مکمل ہو چکی ہے۔اب صرف نتائج کا انتظار ہے۔ جو 4 جون کو سامنے آئیں گے۔ اس دوران ریاست کی سیاست اب بھی دلچسپ ہوتی جا رہی ہے۔ اس دوران رویندر سنگھ بھاٹی نے سوشل میڈیا پوسٹ کرکے راجستھان کا سیاسی درجہ حرارت اور بھی بڑھا دیا ہے۔ انہوں نے کانگریس نکالے گئے امین خان سے ملاقات کرتے ہوئے تصویر شیئر کی۔

رویندر سنگھ بھاٹی نے اپنے آفیشل ایکس اکاؤنٹ پر امین خان کے ساتھ تصویر شیئر کرتے ہوئے انہوں نے لکھا، ‘تھار کی وہ شخصیت جس نے ہمیشہ ہم آہنگی اور بھائی چارہ برقرار رکھا، واقعی موجودہ سیاست میں ایسے مضبوط لیڈر نہیں بچے ہیں۔ آج شیو کے سابق ایم ایل اے محترم امین خان صاحب سے ملاقات کی اور آشیرواد لیا۔

رویندر بھاٹی نے امین خان کے خلاف اسمبلی الیکشن لڑا تھا

ذرائع کے مطابق 2023 کے امسبلی انتخابات میں امین خان کو رویندر سنگھ بھاٹی نے شکست دی تھی۔ 2023 کے اسمبلی انتخابات میں رویندر سنگھ بھاٹی نے کانگریس کے امین خان کے خلاف الیکشن میں کھڑے ہوے اور کامیابی حاصل کی۔ رویندر بھاٹی سے الیکشن ہارنے کے بعد امین خان لوک سبھا انتخابات میں ان کی حمایت کر رہے تھے۔

کانگریس نے امین خان کو معطل کر دیا

حال ہی میں 26 اپریل کو کانگریس نے پرانے لیڈر امین خان کو پارٹی سے نکال دیا تھا۔ امین خان کانگریس سے پانچ بار ایم ایل اے رہ چکے ہیں۔ اب ان پر پارٹی مخالف سرگرمیوں کا الزام لگا کر 6 سال کے لیے معطل کر دیا گیاہے ۔

کانگریس کے لیے انتخابی مہم نہ چلانے پر معطل

بتایا گیا کہ امین خان لوک سبھا انتخابات کے درمیان حج پر گئے تھے۔ وہاں سے واپس آنے کے بعد انہوں نے کانگریس امیدوار کے لیے مہم نہیں چلائی۔ خیال کیا جاتا ہے کہ یہی وجہ تھی کہ انہیں پارٹی سے نکال دیا گیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Iran Restarts Nuclear and Missile Program: ایران نے جوہری اور میزائل پروگرام پھر کیا شروع ، سابق امریکی جنرل کی وارننگ

سیٹلائٹ تصاویر میں ایران کی متعدد تنصیبات پر سرگرمیاں ریکارڈ کی گئی ہیں۔ ان میں…

30 minutes ago

MLC Election Result: اتر پردیش، بہار سمیت 4 ریاستوں میں آج انتخابی نتائج، کس کے سر سجے گا جیت کا تاج؟

اتر پردیش میں گریجویٹ کی 5 اور اساتذہ کے انتخابی حلقوں کی 6 نشستوں سمیت…

1 hour ago

Major Decision by Supreme Court Collegium: سپریم کورٹ کالجیم کا بڑا فیصلہ، 4 ہائی کورٹس کو ملیں گے نئے چیف جسٹس، 9 نئے ججوں کی بھی ہوگی تقرری

ملک کی اہم اور مصروف ترین عدالتی اداروں میں شامل بامبے ہائی کورٹ میں ججوں…

3 hours ago

Microsoft Layoff Alert: مصنوعی ذہانت کے دور میں 60,000 ملازمین کو ملازمت چھوڑنے کی پیشکش، جانئے کیا ہے مائیکروسافٹ کا منصوبہ؟

مائیکروسافٹ کا یہ قدم ایسے وقت میں سامنے آیا ہے جب ٹیکنالوجی کمپنیاں مصنوعی ذہانت…

4 hours ago