قومی

Chhattisgarh Road Accident: چھتیس گڑھ کے بیمتارا میں بڑا سڑک حادثہ، پک اپ کار سے ٹکرائی ، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

  چھتیس گڑھ کے بیمتارا میں اتوار کی رات دیر گئے۔ ایک بڑا حادثہ پیش آیا ۔جس میں تین بچوں سمیت آٹھ افراد کی درد ناک موت ہو گئی ۔جب کہ 21 افراد زخمی بتائے جا رہے ہیں۔ زخمیوں میں سے چار کی حالت نازک بنی ہوئی ہے اور انہیں رائے پور کے ایمس ریفر کر دیا گیا ہے۔ باقی زخمیوں کا علاج   بیمتارا اور سمگا کے سی ایچ سی میں کیا جا رہا ہے۔ حادثہ اتنا خوفناک تھا کہ متعدد افراد کو شدید چوٹیں آئیں۔ ہلاکتوں میں مزید اضافے کا خدشہ ہے۔

معاملہ گاؤں کے بیمتارا ا تھانہ علاقہ کے کاٹھیا پٹرول پمپ کے قریب کا ہے۔ ذرائع کے مطابق لوگوں سے بھری یک پک اپ ٹرک سڑک کے کنارے کھڑی ٹاٹا 407 سے ٹکرا گیا ۔جس سے تقریباً 26 افراد ہلاک ہو گئے۔

فیملی تقریب سے واپس آرہی تھی

بتایا جا رہا ہے کہ پک اپ میں سوار تمام لوگ فیملی تقریب کے لیے گاؤں ترائیہ گئے تھے اور وہاں سے واپس اپنے گاؤں پرتھارا جا رہے تھے۔ حادثے کی اطلاع ملتے ہی پولیس ٹیم اور انتظامیہ کے اہلکار موقع پر پہنچ گئے۔ کلکٹر اور ایس پی کے ساتھ ایس ڈی ایم بھی موقع پر پہنچے اور اسپتال میں زخمیوں کا حال بھی دریافت کیا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

PM Modi Boosts Morale of Para-Athletes: وزیراعظم مودی نے پیرا ایتھلیٹس کا حوصلہ بڑھایا، کہا-عزم ہو تو کوئی بھی ہدف ناممکن نہیں

وزیر اعظم مودی نے کہا کہ عالمی کھیلوں کے میدان میں ہندوستان کی شناخت مسلسل…

4 hours ago

PM Modi to visit Vaishali: بہار میں این ڈی اے حکومت کا ایک سال مکمل، 21 نومبر کو وزیر اعظم مودی کا ویشالی دورہ ممکن، بڑے جشن کی تیاریاں

وزیر اعظم کے مجوزہ بہار دورے اور پروگرام کی تیاریوں کے سلسلے میں جمعرات کو…

4 hours ago

Nepal’s Prime Minister Balen Shah Praises PM Modi: نیپال کے وزیر اعظم بالیندر شاہ نے پی ایم مودی کی ستائش کی، بھارت کے تعاون پر ادا کیا شکریہ

نیپال کے دارالحکومت کھٹمنڈو میں جمعرات کے روز بھارت کے خارجہ سکریٹری وکرم مسری نے…

5 hours ago