قومی

India Islamic Cultural Centre: وسنت کنج میں منعقد آئی آئی سی سی ممبران کی مٹنگ میں سراج قریشی کی حمایت کا اعلان

India Islamic Cultural Centre: انڈیا اسلامی کلچرل سینٹر (IICC) نے دہلی کے وسنت کنج اور قرب و جوار میں رہنے والے اپنے لائف ممبرز کے لئے ایک پرجوش میٹنگ کا اہتمام کیا۔ اس میں وسنت کنج ، وسنت وہار، مالویہ نگر، گروگرام وغیرہ کے لائف ممبران نے شرکت کی۔   اس ملاقات میں 100 سے زیادہ لائف ممبرز نے شرکت کی، جس کا مقصد معاشرتی تعلقات کو مضبوط کرنا اور مستقبل کی سمت پر بات چیت کرنا تھا۔

اس میٹنگ میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے سراج الدین قریشی نے بھی شرکت کی۔  ساتھ ہی ایس ایم خان، کلیم الحفیظ، سکندر حیات ، ایڈ وکیٹ ارشاد احمد، پروفیسر افروز الحق، اور ڈاکٹر مظفر احمد  مہمانان خصوصی کی حیثیت سے موجود تھے۔ ڈاکٹر وارث احمد خان، مبینہ ابرار، شمس ہدا حجازی، شفیق قریشی، عارف حسین، صفیہ بیگم، پروفیسر ریتا سنہا، رضوانہ مشتاق، ابرار احمد، شیخ منظور، الکا مدھوک، نیلوفر شمع ، گلنار مرزا، دانش محفوظ، کیلاش آرین، اسماعیل خان، عبدالغفار قریشی، شاہ زیب احمد، فیروز صدیقی، شمییم اختر اور دیگر افراد اس موقع پرموجود تھے۔

تقریب کا اہتمام سینیر صحافی اور آئی آئی سی سی کے تا حیات رکن ڈاکٹر ایم  رحمت اللہ نے کیا تھا۔  تقریب میں مقررین نے سنٹر کی ترقی اور بہتری  پر غور و خوزکے لئے قیادت اور وژن کی اہمیت کو اجاگر کیا۔ انہوں نے      سنٹر کےاغراض ومقاصد کے لئے   سراج الدین قریشی اور ایس ایم خان جیسے رہنماؤں کے لئے اپنی حمایت کا اظہار کیا۔

یہ بھی پڑھیں- Chhattisgarh Road Accident: چھتیس گڑھ کے بیمتارا میں بڑا سڑک حادثہ، پک اپ کار سے ٹکرائی ، 3 بچوں سمیت 8 افراد جاں بحق

تقریب کے دوران، شرکت کرنے والوں میں اتحاد اور مقصد کا ایک  مضبوط احساس دکھائی دیا۔ میٹنگ میں    با ہمی اشتراک پر گفتگو کا ایک موقع فراہم کیا گیا۔ یہ سنٹر کے مقاصد کو حاصل کرنے کے لئے معاشرتی شرکت اور تعاون کی اہمیت کی بھی یاد دہانی کرانے کا موقع تھا۔

اس تقریب کی کامیابی نے لائف ممبرز کے درمیان زیادہ کثرت سے ملاقات کے لئے ایک بنیاد قائم کی ہے۔       منتظمین  ڈاکٹر ایم رحمت اللہ اور پروفیسر ریتا     سنہا نے مہمانوں کا شکریہ ادا کیا اور پروگرام کی کامیابی پر خوشی کا اظہار کیا۔ آخر میں مہمانان نے لذیذ کھانے کا لطف اٹھا یا۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Agreements signed with Kuwait: پی ایم مودی کے دورے کے دوران کویت کے ساتھ دفاع، ثقافت، کھیل سمیت کئی اہم شعبوں میں معاہدوں پرہوئے دستخط

ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…

6 hours ago

بھارت کو متحد کرنے کی پہل: ایم آر ایم نے بھاگوت کے پیغام کو قومی اتحاد کی بنیاد قرار دیا

مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور

8 hours ago