سیاست

Haryana Election 2024: ‘راہل گاندھی جھوٹ کی اسکرپٹ لکھتے ہیں ‘، ہریانہ کے سی ایم نایاب سنگھ سینی کا بڑا حملہ

ہریانہ میں اسمبلی انتخابات سے پہلے تمام پارٹیوں کی انتخابی مہم زوروں پر ہے۔ اس دوران رہنماؤں کے درمیان لفظوں کی جنگ بھی تیز ہوگئی ہے۔ وزیر اعلیٰ نایاب سنگھ سینی نے کانگریس لیڈر راہل گاندھی پر حملہ کیا ہے۔ انہوں نے کہا، “راہل گاندھی جھوٹ کا اسکرپٹ لکھتے ہیں اور کانگریس لیڈر اسے پھیلانے کا کام کرتے ہیں۔ کانگریس نے ہماچل میں ایک لاکھ نوکریاں دینے کا جھوٹ بولا، لیکن آج تک ایک بھی سرکاری نوکری نہیں نکل سکی ۔”

سی ایم سینی نے مزید کہا، “کانگریس نے کرناٹک میں 2000 روپے ماہانہ دینے کی بات کی تھی، اب تک ایک خاتون کو 5 پیسے تک  نہیں دیے گئے، صرف ووٹ لیے گئے، تلنگانہ میں بھی  سارے سرکاری عہدوں پر بھرتی کرنے کا اعلان منشور میں کی گئی تھی ،وہاں بھی جھوٹ کی اسکرپٹ لکھی گئی تھی  لیکن وہاں بھی ایک سال کے اندر کوئی بھرتی نہیں نکالی گئی ۔

سی ایم سینی نے کہا، “میں کانگریس لیڈروں سے کہنا چاہتا ہوں کہ اتنے جھوٹ مت پھیلاؤ، جتنا ہو سکے پھیلاؤ، کیوں لوگوں کو اندھیرے میں رکھ کر ملک کو پیچھے دھکیلنے کی کوشش کر رہے ہیں”۔

کانگریس اس سے پہلے بھی ہماچل کو لے کر بی جے پی کے حملے کی زد میں آئی تھی۔

ہم آپ کو بتاتے ہیں کہ کچھ دن پہلے ہماچل پردیش کے وزیر اعلی سکھویندر سنگھ سکھو نے کہا تھا کہ ریاست کی خراب معاشی حالت کی وجہ سے ان کے تمام وزراء، چیف پارلیمانی سکریٹری اور کابینہ کے ارکان کو کوئی2 مہینے تک   تنخواہ اور ٹی اے ڈی اے نہیں لیں گے۔ سی ایم سکھو کے اس بیان پر ہریانہ بی جے پی نے کانگریس کو گھیر لیا۔

اسے ہریانہ بی جے پی کے ایکس اکاؤنٹ سے پوسٹ کیا گیا اور لکھا گیا،

 “ہماچل پردیش کے وزیر اعلیٰ نے بھی اعتراف کیا ہے کہ ان کی ریاست کی حالت خراب ہو چکی ہے۔ کانگریس کا کرپٹ ماڈل کسی بھی ریاست کو دیوالیہ کر سکتا ہے۔ ہماچل پردیش میں بھی اپنے ایم ایل اے کو تنخواہ دینے کا مسئلہ  پیدا ہوگیا ہے۔ ہریانہ کو ہڈا کے جھوٹے وعدوں سے ہوشیار رہنا پڑے گا۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

IND vs ENG T20: ارشدیپ سنگھ نے رقم کی تاریخ، توڑا بڑا ریکارڈ، بن گئے ٹیم انڈیا کے نمبر 1 بولر

ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…

23 minutes ago

Trump’s executive order: صدر ٹرمپ کے پہلے فیصلے کے خلاف 22 ریاستوں نے عدالت میں مقدمہ کردیا دائر،جانئے کن فیصلوں کو کیا گیا ہے چیلنج

امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…

53 minutes ago

جشنِ جمہوریت ہے جمہوریت اور ہندوستانیت کا جشن: اندریش کمار

دہلی کے ایوان غالب آڈیٹوریم میں مسلم راشٹریہ منچ (ایم آر ایم) کے زیراہتمام منعقدہ…

2 hours ago