قومی

J&K Assembly Elections 2024: کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کیلئے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی، کھڑگے، سونیا اور راہل کے نام بھی شامل

نئی دہلی: کانگریس نے جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات کے پہلے مرحلے کے لیے اپنے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ اس فہرست میں کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھڑگے، سی پی پی چیئرپرسن سونیا گاندھی اور لوک سبھا میں اپوزیشن لیڈر راہل گاندھی کے نام بھی شامل ہیں۔

جموں و کشمیر میں پہلے مرحلے کے لیے ووٹنگ 18 ستمبر کو ہوگی۔ کانگریس پارٹی نے ہفتہ کے روز پہلے مرحلے کے لیے 40 اسٹار پرچارکوں کی فہرست جاری کی ہے۔ کانگریس جنرل سکریٹری کے سی وینوگوپال کی طرف سے جاری کردہ فہرست میں جے رام رمیش، امبیکا سونی، اجے ماکن، سلمان خورشید اور کنہیا کمار کے نام شامل ہیں۔

اس کے علاوہ ہماچل کے وزیر اعلی سکھوندر سنگھ سکھو، پنجاب کے سابق وزیر اعلی چرنجیت سنگھ چنی، راجستھان کے سابق نائب وزیر اعلی سچن پائلٹ کو بھی اس فہرست میں جگہ ملی ہے۔

یہاں دیکھیں کانگریس کے اسٹار پرچارکوں کی فہرست

ملیکارجن کھڑگے

سونیا گاندھی

راہل گاندھی

رجنی پاٹل

راجیو شکلا

منیش تیواری

پرینکا گاندھی واڈرا

عمران پرتاپ گڑھی

کے سی وینوگوپال

کشوری لال شرما

اجے ماکن

رنجیت رنجن

امبیکا سونی

رمن بھلا

بھرت سنگھ سولنکی

تاراچند

طارق حمید قرہ

چودھری لال سنگھ

سکھوندر سنگھ سکھو

پیرزادہ محمد سعید

جے رام رمیش

عمران مسعود

غلام احمد میر

پون کھیڑا

سچن پائلٹ

سپریا شرینیٹ

مکیش اگنی ہوتری

کنہیا کمار

چرنجیت سنگھ چنی

منوج یادو

سلمان خورشید

شاہنواز چوہدری

سکھجندر سنگھ رندھاوا

راجیش للوتھیا

امریندر سنگھ راجہ وارنگ

الکا لامبا

سید ناصر حسین

سری نواس بی وی

وقار رسول وانی

نیرج کندن

آپ کو بتاتے چلیں کہ جموں و کشمیر کی 90 رکنی اسمبلی کے انتخابات تین مرحلوں میں ہوں گے۔ ووٹنگ تین مرحلوں میں 18 ستمبر، 25 ستمبر اور یکم اکتوبر کو ہوگی جبکہ ووٹوں کی گنتی 8 اکتوبر کو ہوگی۔ جموں و کشمیر اسمبلی انتخابات میں کانگریس نے نیشنل کانفرنس کے ساتھ اتحاد کیا ہے۔ جموں و کشمیر میں 2014 کے بعد یہ پہلے اسمبلی انتخابات ہوں گے، کیونکہ آرٹیکل 370 کو 2019 میں منسوخ کر دیا گیا تھا۔ اس کے بعد سے جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات نہیں ہوئے ہیں۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

Maharashtra Election 2024:نواب ملک کی بیٹی ثنا ملک کے خلاف شنڈے خیمہ نے اتارا تھا اپنا امیدوار،اب آئی یہ بڑی خبر

اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…

54 mins ago

Jamaat-e-Islami Hind Delegation met with JPC: وقف (ترمیمی) بل 2024 پر جماعت اسلامی ہند کے وفد نے جے پی سی سے کی ملاقات

جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…

1 hour ago

Yuva Chetna: یووا چیتنا ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والوں کی یاد میں 7 نومبر کو پیش کرے گی خراج تحسین

یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…

3 hours ago

MCD Mayor Election: دہلی کے میئر اور ڈپٹی میئر کے انتخاب کی تاریخ کا اعلان، جانئے کب ہوگی ووٹنگ؟

ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…

3 hours ago