قومی

KC Tyagi Resigns: کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدے سے دیا استعفیٰ، جانئے کیا رہی وجہ

KC Tyagi Resigns: کے سی تیاگی نے جے ڈی یو کے قومی ترجمان کے عہدے سے استعفٰی دے دیا ہے۔ ذاتی وجوہات کا حوالہ دیتے ہوئے کے سی تیاگی نے ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔ راجیو رنجن پرساد اب جے ڈی یو کے قومی ترجمان ہوں گے۔ پارٹی کے جنرل سکریٹری آفاق احمد خان نے اتوار کو ایک خط جاری کرکے اس کی اطلاع دی ہے۔

جے ڈی یو جنرل سکریٹری نے جاری کیا خط

جے ڈی یو کے جنرل سکریٹری آفاق احمد خان کے ذریعہ جاری کردہ خط میں لکھا گیا ہے کہ ‘جنتا دل (یونائیٹڈ) کے قومی صدر نتیش کمار (وزیر اعلیٰ بہار) نے راجیو رنجن پرساد کو قومی ترجمان کے عہدے پر مقرر کیا ہے۔ کے سی تیاگی جو قومی ترجمان کے عہدے پر پارٹی میں ہیں، نے ذاتی وجوہات کی بنا پر پارٹی ترجمان کے عہدے سے استعفیٰ دے دیا ہے۔

اسمبلی انتخابات سے پہلے جے ڈی یو کو بڑا جھٹکا

آپ کو بتاتے چلیں کہ کے سی تیاگی کو جے ڈی یو کا تجربہ کار اور قدآور لیڈر مانا جاتا ہے۔وہ  سی ایم نتیش کے بہت قریب ہیں۔ ہر معاملے پر کھل کر اپنے خیالات کا اظہار کرتے ہیں۔ وہیں بہار اسمبلی انتخابات سے قبل قومی ترجمان کے عہدے سے کے سی تیاگی کے استعفیٰ کو پارٹی کے لیے ایک دھچکا مانا جا رہا ہے۔ ایک طرف سی ایم نتیش ان دنوں پارٹی میں کافی سرگرم نظر آ رہے ہیں۔ دوسری طرف پارٹی عہدیداروں میں مسلسل تبدیلیاں کرکے تنظیم کو مضبوط کرنے کی کوشش کر رہی ہے، وہیں دوسری طرف کے سی تیاگی کا استعفیٰ پارٹی کے لیے نقصان دہ ہے۔

یہ بھی پڑھیں- IAS Coaching Centre Tragedy: ’راؤ آئی اے ایس اسٹڈی سرکل‘کا مالک جان بوجھ کر بیسمنٹ میں چلا رہا تھا کوچنگ سینٹر– سی بی آئی

وہیں کچھ دن پہلے کے سی تیاگی نے اسرائیل کے معاملے پر اپوزیشن کی حمایت کی تھی۔ پی ایم مودی کو مشورہ دیتے ہوئے انہوں نے کہا تھا کہ مرکزی حکومت کو اسرائیل کو دی جانے والی امداد فوری طور پر روک دینی چاہیے۔ اب ان کا استعفیٰ سامنے آیا ہے۔ اس وجہ سے جے ڈی یو کو لے کر سیاسی حلقوں میں طرح طرح کے چرچے ہونے لگے ہیں۔

-بھارت ایکسپریس

Mohd Sameer

Recent Posts

Kolkata Doctor Rape Case: آر جی کار اسپتال کے جونیئر ڈاکٹرز کی ہڑتال ختم، 41 دنوں بعد آئیں گے کام پر واپس

جونیئر ڈاکٹرز نے جمعہ 20 ستمبر سے سوستھیا بھون اور کولکتہ میں جاری احتجاج ختم…

6 hours ago

مدارس کو دہشت گردی کے ساتھ جوڑنا شرارت اور اسلاموفوبیا کا مظہر، مولانا محمود مدنی کا سخت بیان

جمعیۃ علماء ہند کے صدر مولانا محمود اسعد مدنی نے مرکزی وزیر مملکت سنجے بندی…

6 hours ago

Ravichandran Ashwin Century: آراشون نے چنئی میں لگائی سنچری، 1312 دن بعد ہوا ایسا کمال

چنئی ٹسٹ کے پہلے دن آراشون نے سنچری لگائی۔ اشون نے نمبر-8 پراترکر سنچری لگائی۔…

7 hours ago