سیاست

راہل گاندھی نے بھارت جوڑو یاترا میں کی سائیکل کی سواری

کانگریس کی ‘بھارت جوڑو یاترا’، جو کنیا کماری سے شروع ہوئی، اس وقت مدھیہ پردیش میں ہے۔ مدھیہ پردیش میں کانگریس کی یہ پد یاترا ابھی جاری ہے۔ یاتریوں نے اتوار کو اندور میں رات آرام کیا تھا۔ کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی کی قیادت میں پد یاترا پیر کی صبح اندور سے اجین کی طرف روانہ ہوئی۔ راستے میں ایک سائیکل سوار بھی یاترا میں شامل ہو گیا۔ اس دوران راہل گاندھی نے کچھ دیر سائیکل بھی چلائی۔ اس سے پہلے ہفتے کے روز  انہیں  بلیٹ چلاتے ہوئے دیکھا گیا تھا۔

پیر کے روز، راہل کی قیادت میں سینکڑوں پیدل چلنے والوں کا ایک کارواں طلوع آفتاب کے بعد اندور کے بڈا گنپتی چوک سے اجین کی طرف بڑھا۔ اندور میں پیر کی صبح بھارت جوڈو یاترا اپنی آگے کی منزل کے لئے بڑھی۔ کانگریس کے اعلان کردہ پروگرام کے مطابق، یہ یاترا 4 دسمبر کو راجستھان میں داخل ہونے سے پہلے 12 دن تک مغربی مدھیہ پردیش کے مالوا  علاقے میں 380 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرے گی۔ مہاراشٹر سے گزرنے کے بعد، یہ یاترا 23 نومبر کو برہان پور ضلع کے بودرلی گاؤں سے مدھیہ پردیش میں داخل ہوئی، جسے ‘جنوب کا دروازہ’ کہا جاتا ہے۔ پچھلے چھ دنوں میں اس یاترا نے مدھیہ پردیش میں اپنا آدھے سے زیادہ سفر مکمل کر لیا ہے۔ اس دوران گاندھی کی قیادت میں پیدل چلنے والوں کا کارواں برہان پور، کھنڈوا، کھرگون اور اندور اضلاع سے گزرا۔

اس یاترا میں اندور کے مشہور شاعر راحت اندوری کے بیٹے ستلج راحت نے بھی شرکت کی۔ ستلج نے بتایا کہا کہ انہوں  نے پدیاترا کے دوران راہل گاندھی کو اپنے  مرحوم   والد کی تصنیف کردہ   دو کتابیں پیش کیں۔ ان میں راحت اندوری کی سوانح عمری بھی شامل ہے۔ مدھیہ پردیش کے جس علاقے سے کانگریس کی بھارت جوڑو یاترا گزر رہی ہے، اس زرعی علاقے میں قبائلیوں کی بڑی آبادی ہے۔

Bharat Express

Recent Posts

Lalkara Movie: عامر خان نے فلم للکارا میں لالہ امرناتھ کی کریں گے ادا، اہلیہ گوری کے ساتھ نئے گھر میں ہوئے منتقل

فلم سازوں نے ’للکارا‘ کی شوٹنگ 4 جنوری 2027 سے شروع کرنے کا منصوبہ بنایا…

24 minutes ago

H5N1 virus infection: امریکہ میں ایچ 5 این 1 وائرس کے 3 معاملے آئے سامنے، ایک مریض کی موت

ڈبلیو ایچ او کے مطابق، انسانوں میں ایویئن انفلوئنزا وائرس کا انفیکشن مختلف نوعیت کی…

53 minutes ago

آمدنی سے زیادہ اثاثوں کے معاملے میں راہل گاندھی کو سپریم کورٹ سے بڑی راحت، ہائی کورٹ کا حکم منسوخ

کرناٹک کے بی جے پی کارکن وگنیش شیشیرنے راہل گاندھی کے خلاف آمدنی سے زیادہ…

1 hour ago

کانگریس نے سماجوادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش کردی مسترد، راجیندر پال گوتم نے کہا- ہمیں 100سیٹیں ملنی چاہئیں

سماج وادی پارٹی کی 26 سیٹوں کی پیشکش پر کانگریس نے 100 سے زائد سیٹوں…

2 hours ago

Women’s Asian Champions Trophy 2026: ہندوستانی خواتین ہاکی ٹیم کی شاندار جیت، چین کو 6-2 سےشکست، عالمی رینکنگ میں رقم کی تاریخ

ہندوستانی ٹیم نے پورے میچ میں چین پر اپنا دباؤ برقرار رکھا۔ جارحانہ کھیل کی…

3 hours ago