احمد آباد سے لندن جانے والا ایئر انڈیا کا طیارہ AI-171 جمعرات کی دوپہر تقریباً 1:40 بجے گر کر تباہ ہو گیا۔ اس طیارے کے حادثے میں 265 افراد ہلاک ہوئے تھے۔ ایئر لائن نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ‘X’ پر پوسٹ کرکے تصدیق کی ہے کہ طیارے میں سوار 242 مسافروں اور عملے میں سے صرف ایک شخص زندہ بچ پایا ہے۔
وزیر اعظم نریندر مودی آج صبح تقریباً 8:30 بجے احمد آباد ہوائی اڈے پر پہنچے۔ صبح نو بجے کے قریب وزیراعظم نے جائے حادثہ کا دورہ کیا اور صورتحال کا جائزہ لیا۔ جس کے بعد وزیراعظم سول اسپتال پہنچے اور زخمیوں سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم مودی نے اسپتال میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے میں بچ جانے والے سے ملاقات کی۔
وزیر اعظم نریندر مودی نے سول اسپتال میں ایئر انڈیا کے طیارہ حادثے میں بچ جانے والے وشواش کمار رمیش سے ملاقات کی۔ وزیراعظم نے رمیش کی خیریت دریافت کی۔
طیارہ حادثے میں زندہ بچ جانے والے واحد مسافر نے ڈاکٹروں کو کیا بتایا؟
ایئر انڈیا طیارہ حادثے میں بچ جانے والے وشواش کمار رمیش نے ڈاکٹروں کے ساتھ حادثے کے بارے میں چیزیں شیئر کی ہیں۔ ڈاکٹروں کے مطابق وشو کمارنے بتایا کہ جب حادثہ ہوا تو طیارہ ٹوٹ گیا اور وہ اپنی سیٹ سمیت باہر آگےاور اس طرح وہ شعلوں کی لپیٹ سے بچ گئے۔ اس نے بتایاکے وہ ہوائی جہاز سے چھلانگ لگا کر اپنی جان نہیں بچائی۔
حادثے میں ہلاک ہونے والے افراد کی شناخت ایک چیلنج بنی ہوئی ہے اور اس کے لیے ڈی این اے کے نمونے لیے جا رہے ہیں۔ احمد آباد کے سول اسپتال میں 265 لاشیں رکھی گئی ہیں۔ طیارہ حادثے کی تحقیقات دو سطحوں پر شروع کی گئی ہے ،جس میں ایئر کرافٹ ایکسیڈنٹ انویسٹی گیشن بیورو (اے اے آئی بی) اور سول ایوی ایشن کی وزارت کی ایک اعلیٰ سطحی کمیٹی شامل ہے۔ بلیک باکس سے حادثے کی وجوہات سامنے آنے کی توقع ہے۔
کل دیر شام مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے موقع پر پہنچ کر صورتحال کا جائزہ لیا۔ انہوں نے بتایا کہ حادثے کے وقت طیارے میں 1.25 لاکھ لیٹر ایندھن موجود تھا۔ دھماکہ اتنا زوردار تھا کہ کسی کو بچانے کا موقع نہیں ملا۔ تمام افراد کو نکالنے کا کام مکمل کر لیا گیا ہے۔ ڈی این اے کے نمونے لینے کا عمل بھی جلد مکمل کر لیا جائے گا۔ جس کے بعد لاشیں لواحقین کے حوالے کر دی جائیں گی۔
جائے حادثہ پر راحت اور بچاؤ کا کام اب مکمل کر لیا گیا ہے۔ طیارہ لندن جا رہا تھا اور احمد آباد ہوائی اڈے سے ٹیک آف کے چند سیکنڈ بعد ہی گر کر تباہ ہو گیا۔
بھارت ایکسپریس اردو
سوشل میڈیا پر ویڈیو وائرل ہونے کے بعد پولیس کی کارروائی، مرکزی ملزم سمیت 5…
ولادیمیر پوتن یونائیٹڈ رشیا پارٹی کے رکن نہیں ہیں، تاہم وہ 2008 سے 2012 تک…
امت شاہ نے کہا کہ گجرات میں تعاون کی تحریک کو نئی سمت اور رفتار…
تیسرے کوارٹر میں انڈونیشیا نے ایک گول کیا، لیکن بھارت نے اس کے جواب میں…
مکسڈ مارشل آرٹس ان چھ نئے کھیلوں میں شامل ہے جنہیں آیچی-ناگویا ایشین گیمز میں…
3 ان 1 ٹی وی، او ٹی ٹی اور وائی فائی پلان کے نئے اور…