قومی

India issues ‘urgent advisory’: اسرائیل کا ایران پر حملہ، بھارت نے اپنے شہریوں کے لیے جاری کی ’ارجینٹ ایڈوائزری‘

نئی دہلی: اسرائیل اور ایران کے درمیان بڑھتی کشیدگی کے درمیان، تل ابیب میں ہندوستانی سفارت خانے نے ملک میں موجود ہندوستانی شہریوں کو ایک ’ارجینٹ ایڈوائزری‘ جاری کی ہے۔ ایڈوائزری میں یہاں رہنے والے ہندوستانی شہریوں کو محتاط رہنے، غیر ضروری نقل و حرکت سے گریز کرنے اور مقامی حفاظتی ہدایات پر عمل کرنے کا مشورہ دیا گیا ہے۔ یہ مشورہ اسرائیل کی جانب سے جمعے کی صبح ایران پر بڑے فضائی حملے کیے جانے کے بعد سامنے آیا ہے، جس سے وسیع تر علاقائی تنازعے کے خدشات بڑھ گئے ہیں۔ اسرائیل نے اس آپریشن کو ’رائزنگ لاینس‘ کا نام دیا ہے۔

 

حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ

سوشل میڈیا پر ہندوستانی مشن نے اسرائیل میں رہنے یا سفر کرنے والے ہندوستانی شہریوں کے لئے احتیاط اور تیاری کی اہمیت پر زور دیا ہے۔ اسرائیل میں ہندوستانی سفارت خانے نے ایکس پوسٹ میں لکھا، ’’خطے کی موجودہ صورت حال کو دیکھتے ہوئے اسرائیل میں تمام ہندوستانی شہریوں کو محتاط رہنے اور اسرائیلی حکام اور ہوم فرنٹ کمانڈ کی طرف سے تجویز کردہ حفاظتی پروٹوکول پر عمل کرنے کا مشورہ دیا جاتا ہے۔ براہ کرم احتیاط برتیں، ملک میں غیر ضروری سفر سے بچیں اور حفاظتی پنا گاہوں کے قریب رہیں۔‘‘

مشن کے ساتھ رابطے میں رہنے کا مشورہ

سفارت خانے نے ہندوستانی شہریوں کو سرکاری چینلز کے ذریعے اپ ڈیٹ رہنے اور کسی بھی ہنگامی صورت حال میں مشن کے ساتھ رابطے میں رہنے کا بھی مشورہ دیا۔ یہ ایڈوائزری اس وقت سامنے آئی ہے جب اسرائیل نے ایران پر اس کے قبل از وقت حملے کے بعد خصوصی ہنگامی حالت کا اعلان کیا۔ صورت حال بدستور غیر مستحکم ہے۔ تہران میں دھماکوں کی اطلاع ملی ہے۔ اسرائیل بھر میں حفاظتی اقدامات میں اضافہ کر دیا گیا ہے۔

بنجمن نیتن یاہو نے کی حملے کی تصدیق

یہ حملے تہران کے جوہری پروگرام اور اسرائیل کی قومی سلامتی کے لیے اس کے مبینہ خطرے پر بڑھتے ہوئے خدشات کے درمیان ہوئے ہیں۔ ایک ٹیلی ویژن بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حملے کی تصدیق کی۔ ایک ٹیلی ویژن بیان میں اسرائیلی وزیر اعظم بنجمن نیتن یاہو نے حملے کی تصدیق کی۔ انہوں نے اسے اسرائیل کے وجود کے لیے ضروری اور ایرانی خطرے کو کم کرنے کو لے کر ’ٹارگٹڈ ملٹری آپریشن‘ قرار دیا۔

بھارت ایکسپریس۔

Md Hammad

Recent Posts

PM Modi Chennai Visit: آئی آئی ٹی مدراس میں وزیر اعظم مودی کا منفرد انداز، برین ریسرچ سینٹر اور موسیقی مرکز کا کیا ہوگا اثر؟

وزیر اعظم نریندر مودی اتوار کو ایک روزہ دورے پر تمل ناڈو کے شہر چنئی…

52 minutes ago

Union Home Minister Amit Shah: طاقت، ضبط اور خدمت کا پیغام دیتی ہے، امت شاہ نے شاردیہ نوراتری پر ملک کے تمام شہریوں کو پیش کی دلی مبارک باد

مرکزی وزیر داخلہ امت شاہ نے اپنے سرکاری ایکس ہینڈل پرایک خصوصی ویڈیو گرافک شیئر…

53 minutes ago

Emergency in Pakistan’s KP: پاکستان کے خیبر پختونخوا میں ایمرجنسی نافذ، پی ٹی آئی نے اسے ’بڑی سیاسی غلطی‘ قرار دے دیا

ایمرجنسی کے نفاذ کے بعد صوبے کے گورنر فیصل کریم کنڈی نے اتوار کے روز…

60 minutes ago