گاندھی نگر میں 10 جنوری سے وائبرینٹ گجرات سمٹ شروع ہوگئی ہے ۔ اس کانفرنس کا افتتاح وزیراعظم نریندرمودی نے کیا۔ یہ سربراہی اجلاس مہاتما گاندھی کنونشن سینٹرمیں منعقد ہو رہا ہے۔ یہ سربراہی اجلاس کا 10 واں ایڈیشن ہے۔ جو 10 سے 12 جنوری تک جاری رہے گا۔
گجرات کے وزیر اعلی بھوپیندر پٹیل نے کہا کہ
متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان گاندھی نگرمیں مہاتما مندر کنونشن اور نمائشی مرکز میں وائبرینٹ گجرات گلوبل سمٹ 2024 سے خطاب کرتے ہوئے ۔
اس سال کی کانفرنس کا موضوع گیٹ وے ٹو دی فیوچر ہے۔ کانفرنس میں 34 ممالک اور 16 تنظیمیں شرکت کر رہی ہیں۔ متحدہ عرب امارات کے صدر شیخ محمد بن زید النہیان 9 جنوری کو ‘وائبرینٹ گجرات سمٹ’ میں بطورمہمان خصوصی شرکت کے لیے ہندوستان آئے ہیں۔ اس کے علاوہ دبئی میں COP28 سربراہی اجلاس میں پی ایم مودی کے دورہ کے بعد وائبرینٹ گجرات سمٹ میں ہندوستان اور متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کے درمیان تعلقات بھی مضبوط ہونے کی امید ہے۔
50 ہزار سے زائد کمپنیاں رجسٹرڈ ہوئیں
پی ایم مودی وائبرینٹ گجرات سمٹ کے لیے 8 جنوری سے گجرات کے دورے پر ہیں۔ اس بارسمٹ کا تھیم ‘گیٹ وے ٹو دی فیوچر’ رکھا گیا ہے۔ گجرات حکومت 2003 سے وائبرینٹ سمٹ کا انعقاد کررہی ہے۔ اس وقت نریندرمودی گجرات کے وزیر اعلیٰ تھے۔ اس کے بعد سے اب تک 9 مرتبہ سمٹ منعقد کی جاچکی ہے۔ اس سے قبل 9ویں ایڈیشن کا انعقاد 2019 میں کیا گیا تھا۔ وائبرینٹ گجرات کی آفیشل ویب سائٹ کے مطابق اس بارسمٹ کے لیے 50 ہزار سے زیادہ کمپنیوں نے رجسٹریشن کرائی ہے۔
پی ایم مودی نے سہ پہر 10 بجے افتتاح کریں گے
قابل ذکر بات یہ ہے کہ پی ایم مودی آج صبح 9 بجے مہاتما گاندھی کنونشن سینٹر پہنچیں گے ۔ جس کے بعد پی ایم مودی صبح 9.45 بجے سمٹ کا افتتاح کریں گے ۔ افتتاح کے بعد سی ایم بھوپیندر پٹیل سمٹ سے خطاب کریں گے۔ سی ایم کے خطاب کے بعد 10 صنعت کار اس پروگرام سے خطاب کریں گے۔ اس کے بعد 10:30 سے 11 بجے تک کئی ممالک کے وزراء اور گورنر اپنے خیالات پیش کریں گے۔ صبح 11:15 سے 11:45 بجے تک جمہوریہ چیک، موزمبیق اور تیمور لیستے کے صدور خطاب کریں گے۔ اس کے بعد پی ایم مودی کا خطاب ہوگا۔ جس کا آغاز 12 بجے ہوگا۔
یہ بھی پڑھیں: دہلی بنی شملہ-منالی، اگلے 7 دن تک فریز رہے گی دہلی
پی ایم مودی صدر پیٹر پاول کے ساتھ دو طرفہ ملاقات کریں گے
اس کے بعد پی ایم مودی دوپہر 2 بجے جمہوریہ چیک کے صدر پیٹر پاول کے ساتھ دو طرفہ میٹنگ کریں گے۔ پی ایم مودی شام 5 بجے گلوبل فن ٹیک لیڈرشپ فورم میں بھی شرکت کریں گے۔ اس سے پہلے پی ایم مودی نے 3 کلو میٹر طویل اور عظیم الشان روڈ شو کیا تھا۔ جس میں متحدہ عرب امارات کے صدر محمد بن زید النہیان بھی موجود تھے۔ روڈ شو کے بعد دونوں رہنماؤں کے درمیان دو طرفہ بات چیت ہوئی۔ جس میں کئی ایم او یوز پر دستخط کیے گئے۔ متحدہ عرب امارات کے صدر وائبرینٹ گجرات سمٹ (وی جی جی ایس) کے 10ویں ایڈیشن میں مہمان خصوصی ہیں۔
بھارت ایکسپریس
اجمیر کے انسپکٹر جنرل آف پولیس اوم پرکاش کے مطابق مینا کو گرفتار کر لیا…
دیپیکا نے تیسرے، 19ویں، 43ویں، 44ویں اور 45ویں منٹ میں گول کیے، جب کہ پریتی…
اسپتال سے وابستہ ایک جونیئر ڈاکٹر نے بتایا کہ آپریشن تھیٹر جس کی چھت گری…
ڈاکٹر سمیر وی کامت، سکریٹری، محکمہ دفاعی تحقیق اور ترقی اور چیئرمین، ڈیفنس ریسرچ اینڈ…
ملزم کے وکیل امت مشرا اور سنیل مشرا نے کہا کہ مبینہ واقعہ سے قبل…
دہلی کی سی ایم آتشی نے بھی عآپ کی اس جیت پر ردعمل ظاہر کیا۔…