سیاست

Mann Ki Baat of 2023: جمہوریت ہماری رگوں موجود ہے ، انڈیا مدر آف ڈیموکریسی،من کی بات میں وزیر اعظم نریندرمودی نے کہا

Mann Ki Baat of 2023: من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ یوم جمہوریہ کی تقریبات میں مختلف پہلوؤں کی کافی تعریف ہو رہی ہے۔ 26 جنوری کی پریڈ کے دوران کرتویہ پتھ کو تعمیر کرنے والے کارکنان کو دیکھ کر بہت اچھا لگا۔ اس پریڈ میں پہلے حصہ لینے والی  خواتین اونٹ سوار اور سی آر پی ایف کی خواتین دستہ کی کافی تعریف کی جا رہی ہے۔

من کی بات پروگرام میں پی ایم مودی نے کہا کہ قبائلی برادریوں سے متعلق چیزوں کے تحفظ اور تحقیق کے لیے بھی کوششیں کی جاتی ہیں۔ اسی طرح ٹوٹو، ہو، کوی، کویی اور منڈا جیسی قبائلی زبانوں پر کام کرنے والے بہت سے عظیم لوگوں کو پدم ایوارڈ ملے ہیں۔ یہ ہم سب کے لیے فخر کی بات ہے۔

پی ایم مودی نے کہا کہ ہندوستان دنیا کی سب سے بڑی جمہوریت ہے اور ہم ہندوستانیوں کو اس بات پر بھی فخر ہے کہ ہمارا ملک جمہوریت کی ماں بھی ہے۔ جمہوریت ہماری رگوں میں ہے، ہماری ثقافت میں ہے۔ یہ بھی صدیوں سے ہمارے کام کاج کا ایک لازمی حصہ رہا ہے۔ ہم فطرتاً ایک جمہوری معاشرہ ہیں۔

من کی بات میں پی ایم نے کہا کہ ڈاکٹر امبیڈکر نے بدھ بھکشو سنگھ کا موازنہ ہندوستانی پارلیمنٹ سے کی تھی۔ انہوں نے اسے ایک ایسا ادارہ بتایا تھا ،جہاں تحریک، قرارداد، کورم اور ووٹوں کی گنتی کے بہت سے قوانین تھے۔ بابا صاحب کا خیال تھا کہ بھگوان بدھ کو اس الہام اس وقت کے سیاسی نظام سے ملی ہوگی۔

پی ایم مودی نے کہا کہ اقوام متحدہ نے ہندوستان کی تجویز کے بعد بین الاقوامی یوگا ڈے اور بین الاقوامی باجرا سال دونوں کا فیصلہ ہندوستان کی پیشکش کے بعد لیا ہے۔ یوگا بھی صحت سےجڑی ہے اور باجرا بھی صحت میں اہم کردار ادا کرتا ہے۔ دونوں مہم میں عوام کی شرکت سے ایک انقلاب آنے والا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ گوا میں پرپل فیسٹ کی تقریب ہوئی۔ یہ معذور افراد کی فلاح و بہبود کے حوالے سے اپنے آپ میں ایک منفرد کوشش تھی۔ 50 ہزار سے زائد بہن بھائیوں نے اس پروگرام میں شرکت کی۔ یہاں آنے والے لوگ اس بات کو لے کر بہت خوش تھے کہ وہ اب ‘میرامار بیچ’ گھومنے کا  بھرپور لطف اٹھا سکتے ہیں۔

من کی بات میں وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا کہ اگر ای ویسٹ کا صحیح طریقے سے انتظام نہیں کیا گیا تو یہ ہمارے ماحول کو نقصان پہنچا سکتا ہے۔ لیکن اگر احتیاط سے ایسا کیا جائے تو یہ ری سائیکل( دوبارہ استعمال) کی سرکلر اکانومی میں ایک بہت بڑی قوت ثابت ہو سکتی ہے۔

پی ایم  نے من کی بات کہا کہ آج پوری دنیا میں موسمیاتی تبدیلی اور حیاتیاتی تنوع کے تحفظ کے بارے میں بہت باتیں ہو رہی ہیں۔ ہم اس سمت میں ہندوستان کی ٹھوس کوششوں کے بارے میں مسلسل بات کرتے ہیں۔ اب ہمارے ملک میں رامسر سائٹس کی کل تعداد بڑھ کر 75 ہو گئی ہے، جب کہ 2014 سے پہلے ملک میں صرف 26 رامسر سائٹس تھیں۔

-بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Delhi Riots 2020 Case: دہلی فسادات 2020 کے ملزم رہے دو مسلم نوجوان باعزت بری

صدر جمعیۃ علماء ہند مولانا محمود اسعد مدنی نے کامیاب پیروی پر وکلاء کی ستائش…

27 minutes ago

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

1 hour ago