وزیر اعظم نریندر مودی نے بدھ کو ہریانہ کے سونی پت میں ایک انتخابی ریلی سے خطاب کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج ہندوستان میں ایک اور چیلنج ہے، جس پر صرف بی جے پی بات کرتی ہے۔ ہمارے ملک کھیت کا سائزبھی مسلسل کم ہو رہا ہے۔ جیسے جیسے خاندان بڑھتا ہے، زمین ٹکڑوں میں بٹ جاتی ہے۔ آبادی بڑھ رہی ہے لیکن کھیت چھوٹے ہوتے جا رہے ہیں۔ زراعت سے وابستہ ماہرین معاشیات کا یہ بھی ماننا ہے کہ کھیتی باڑی کے ساتھ ساتھ آمدنی کے دیگر ذرائع بھی ہونے چاہئیں۔
پی ایم مودی نے ریاست کی ترقی پر زور دیا اور بی جے پی کی بڑھتی ہوئی حمایت پر فخر کا اظہار کیا۔ انہوں نے کہا کہ آج بی جے پی حکومت کے تحت ہریانہ زراعت اور صنعت دونوں میں سرفہرست ریاستوں میں اپنی شناخت بنا رہا ہے۔ صنعت کاری کا سب سے زیادہ فائدہ غریبوں، کسانوں اور دلتوں کو مل رہا ہے۔
ریلی میں وزیر اعظم مودی نے کہا، “جیسے جیسے ووٹنگ کا دن قریب آ رہا ہے، کانگریس کمزور ہو رہی ہے اور ہریانہ میں بی جے پی کو زیادہ حمایت مل رہی ہے۔ میں فخر سے کہتا ہوں کہ میں جو کچھ ہوں اس میں ہریانہ کا بہت بڑا رول رہا ہے۔
وزیر اعظم نے عظیم سر چھوٹو رام اور پنڈت دین دیال اپادھیائے کو خراج عقیدت پیش کیا۔ انہوں نے کہا کہ پنڈت دین دیال اپادھیائے جی کی زندگی غریبوں کی خدمت کے لیے وقف تھی اور بی جے پی ان کے نظریات پر عمل پیرا ہے۔
جموں و کشمیر میں دوسرے مرحلے کی ووٹنگ کا حوالہ دیتے ہوئے وزیر اعظم مودی نے وہاں پرامن کے ساتھ ووٹنگ کی تعریف کی اور کہا کہ جموں و کشمیر میں جمہوری عمل کے تئیں عوام کا عزم قابل تعریف ہے۔ انہوں نے پہلے مرحلے میں ریکارڈ توڑ ووٹنگ کا بھی ذکر کیا۔
اس ریلی میں وزیر اعظم نے ہریانہ کی ترقیاتی کامیابیوں اور بی جے پی کے لیے مضبوط عوامی حمایت کا پیغام دیا اور آئندہ انتخابات میں پارٹی کی کامیابی کا بھروسہ ظاہر کیا۔
بھار ت ایکسپرس
مہاراشٹر، گجرات، کرناٹک، دہلی، تمل ناڈو، ہریانہ اور تلنگانہ مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی…
حیدرآباد میں اداکار اللو ارجن کے جوبلی ہلس کے گھر کے باہر کچھ نامعلوم افراد…
کھیڑا نے کہا کہ کانگریس کے تمام ممبران پارلیمنٹ، راجیہ سبھا اور لوک سبھا ممبران،…
مایاوتی نے سماج وادی پارٹی کو نشانہ بناتے ہوئے کہا کہ دراصل بابا صاحب سمیت…
غزہ میں موسم سرما شروع ہو چکا ہے اور اسرائیل کے ساتھ 14 ماہ سے…
کانگریس لیڈر دگ وجئے سنگھ نے جمعرات کو پارلیمنٹ کمپلیکس میں بی جے پی ممبران…