دہلی کے وزیر ماحولیات گوپال رائے نے فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے سرمائی ایکشن پلان کا اعلان کیا ہے۔ قومی راجدھانی دہلی میں موسم سرما کے دوران فضائی آلودگی سے نمٹنے کے لیے 21 نکاتی ایکشن پلان پر عمل کیا جائے گا۔ گوپال رائے نے کہا، “فضائی آلودگی پر قابو پانے کے لیے دہلی کے آس پاس کی ریاستوں اور مرکزی حکومت کو مل کر کام کرنے کی ضرورت ہے۔ 2016 سے 2023 کے درمیان فضائی آلودگی میں 34.6 فیصد کمی آئی ہے۔ دہلی میں شجرکاری جیسے طویل مدتی منصوبوں نے فضائی آلودگی کو کم کرنے میں مدد کی۔انہوں نے مزید کہا کہ گزشتہ 4 سالوں میں 2 کروڑ درخت لگائے گئے، درخت لگانے کی پالیسی سے بہت مدد ملی ہے۔
انہو ں نے مزید کہا کہ دہلی کی سڑکوں پر 7545 پبلک ٹرانسپورٹ بسیں چل رہی ہیں۔ ای وی پالیسی کامیاب ثابت ہو رہی ہے۔ دہلی نے اپنے تھرمل پاور پلانٹس کو بند کر دیا ہے، لیکن اسی طرح کے پلانٹ اب بھی این سی آر ریاستوں میں کام کر رہے ہیں۔ گوپال رائے نے یہ بھی کہا کہ دہلی حکومت طاق-جفت کی تیاری کر رہی ہے۔ یہ منصوبہ صرف ہنگامی اقدام کے طور پر نافذ کیا جائے گا۔ انہوں نے کہا، “ہم نے مرکزی وزیر ماحولیات کو خط لکھ کر موسم سرما کے دوران مصنوعی بارش کرنے کی اجازت مانگی ہے۔ ہم یکم نومبر سے 15 نومبر کے درمیان مصنوعی بارش کی تیاریاں کرنا چاہتے ہیں، چونکہ اس دوران دیوالی میں پٹاخے اور کسانوں کی طرف سے پرالی جلانے کے بعد آلودگی کی سطح سب سے زیادہ ہو جائے گی۔ انہوں نے بتایا کہ وزیر نے ابھی تک خط کا جواب نہیں دیا۔
وزیر گوپال رائے نے کہا کہ آلودگی کے ہاٹ سپاٹ علاقوں کی ڈرون کے ذریعے حقیقی وقت میں نگرانی کی جائے گی۔ دارالحکومت کے علاقے میں آلودگی کی نگرانی کے لیے 86 ارکان پر مشتمل ایک خصوصی ٹاسک فورس بنائی جائے گی، جس میں وزارت ماحولیات، وزارت ٹرانسپورٹ، دہلی میونسپل کارپوریشن اور محکمہ تعمیرات عامہ کے اہلکار شامل ہوں گے۔
بھارت ایکسپریس۔
اسمبلی انتخابات کے لیے کل 10 ہزار 900 امیدواروں نے پرچہ نامزدگی داخل کیے تھے۔…
جماعت اسلامی ہند کے مرکزی وفد نے نائب صدر ملک معتصم خان کی قیادت میں…
سنگھم اگین، جو اجے دیوگن کے کیرئیر کی سب سے بڑی اوپنر بن گئی ہے،…
یووا چیتنا کے ذریعہ 7 نومبر 1966 کو ’گورکشا آندولن‘میں ہلاک ہونے والے گائے کے…
ایم سی ڈی کے میئر کے عہدہ کا انتخاب گزشتہ چھ ماہ سے زیر التوا…
وزیر اعظم نریندر مودی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم پرایکس پر لکھا کہ "میں کینیڈا…