جموں کشمیر میں اسمبلی انتخابات کا دوسرا مرحلہ جاری ہے۔ چھ اضلاع کی چھبیس سیٹوں پرصبح سے ووٹنگ ہورہی ہے۔صبح سے اب تک یعنی دوپہر ایک بجے تک 36.93 فیصدی ووٹنگ ہوئی ہے، جموں اور کشمیر دونوں صوبوں میں ووٹنگ پرامن ماحول میں ہورہی ہے۔اب تک سب سے زیادہ ووٹ ریاسی میں ڈالے گئے ہیں جہاں51.55 فیصد ووٹنگ ہوئی ہے، جبکہ سب سے کم ووٹ سرینگر میں پڑے ہیں جہاں صرف17.95 فیصد ہی ووٹ ڈالے گئے ہیں جبکہ بڈگام میں 39.43 فیصدی،گاندربل میں 39.29فیصدی،پونچھ میں 49.94فیصدی اور راجوری میں 46.93فیصدی ووٹ ڈالے جاچکے ہیں ۔
واضح رہے کہ جموں و کشمیر کی 26 سیٹوں پر آج (بدھ 25 ستمبر)کو اسمبلی انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لیے ووٹنگ ہو رہی ہے۔ اس مرحلے میں 239 امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ ہونا ہے۔ تقریباً 25 لاکھ ووٹر آج گھروں سے نکل رہے ہیں اور ووٹ ڈال کر تمام امیدواروں کی قسمت کا فیصلہ کررہے ہیں۔
سال 2014سے اب تک 10 سال کے طویل انتظار کے بعد جموں و کشمیر میں اسمبلی انتخابات ہو رہے ہیں۔ پہلے مرحلے میں 24 سیٹوں پر 18 ستمبر کو ووٹنگ ہوئی تھی۔ اب دوسرے مرحلے میں آج 26 سیٹوں پر ووٹنگ ہو رہی ہے۔ ووٹنگ کے دوران ہر پولنگ بوتھ پر سیکورٹی کے سخت انتظامات ہوں گے۔واضح رہے کہ الیکشن کمیشن آف انڈیا نے 26 علاقوں میں 3502 ووٹنگ مراکز بنائے ہیں، تاکہ ووٹر بغیر کسی پریشانی کے اپنے حق رائے دہی کا استعمال آرام سے کر سکیں۔
بھارت ایکسپریس۔
سالیسٹر جنرل تشار مہتا نے بدھ کو سپریم کورٹ میں دلیل دی، 'فرض کریں کہ…
بدنام زمانہ مجرم سونو-مونو گینگ نے موکاما بلاک کے نورنگا-جلال پور گاؤں میں موکاما کے…
پنجاب حکومت نے سپریم کورٹ کو بتایا ہے کہ اس نے بھوک ہڑتال پر بیٹھے…
یہ واقعہ ممبئی جانے والی پشپک ایکسپریس کے جلگاؤں اور پرانڈا اسٹیشنوں کے درمیان پیش…
جے پی سی کے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ مجوزہ بل میں…
قابل ذکر بات یہ ہے کہ اگست 2022 میں جے ڈی یو نے ایک بار…