قومی

Rahul Gandhi’s Passport: ‘حکومت راہل گاندھی کا پاسپورٹ منسوخ کریں’، بی جے پی ایم پی کے مطالبے پر کانگریس نے کہا – اوم برلا اسے جاری نہیں کرتے

امریکہ میں کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیان پر تنازع تھمنے کا نام نہیں لے رہا ہے۔ اب راجستھان کے چتور گڑھ سے بھارتیہ جنتا پارٹی کے رکن پارلیمنٹ سی پی جوشی نے لوک سبھا کے اسپیکر اوم برلا کو خط لکھ کر راہل گاندھی کا پاسپورٹ منسوخ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

لوک سبھا اسپیکر اوم برلا کو لکھے گئے خط میں سی پی جوشی نے کہا، ‘راہل گاندھی کی تقریروں سے ملک کا عام شہری کوتکلیف ہے۔ راہل گاندھی کو ملک سے باہر جا کر ملک کی توہین کرنے کا حق کس نے دیا؟ میں نے لوک سبھا اسپیکر کو خط لکھ کر ان کا پاسپورٹ ضبط کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ یا تو راہل گاندھی اپوزیشن لیڈر کے عہدے سے استعفیٰ دے دیں یا حکومت ان کا پاسپورٹ ضبط کر لے۔

بی جے پی رکن پارلیمنٹ کے خط پر کانگریس نے بھی جوابی حملہ کیا ہے۔ کانگریس کے رکن پارلیمنٹ منیکم ٹیگور نے کہا ہے کہ بی جے پی لیڈرمذاق کرتےہیں۔ بی جے پی کے اراکین اسمبلی اسپیکر کو خط لکھتے ہیں کہ راہل گاندھی کا پاسپورٹ منسوخ کریں ۔ لوک سبھا اسپیکر پاسپورٹ افسر نہیں ہیں ۔ بی جے پی ممبران پارلیمنٹ کو نہیں معلوم کہ پاسپورٹ کون منسوخ کرتا ہے۔ ایم پی بننا  الگ بات اور  چیزوں سے معلومات رکھنا الگ بات ہے۔ اوم برلا پاسپورٹ نہیں دیتے۔

حال ہی میں اپنے دورہ امریکہ کے دوران راہل گاندھی نے ورجینیا میں ایک تقریر کی، جہاں انہوں نے ہندوستانی امریکی کمیونٹی کے سینکڑوں لوگوں سے بات چیت کی۔ اس دوران راہل گاندھی نے کہا تھا کہ آر ایس ایس کچھ مذاہب، زبانوں اور برادریوں کو دوسروں سے کمتر سمجھتی ہے۔ انہوں نے کہا کہ ہندوستان میں لڑائی سیاست کے لیے نہیں بلکہ اسی چیز کے لیے لڑی جارہی ہے۔ انہوں نے کہا تھا کہ سب سے پہلے آپ کو یہ سمجھنا ہوگا کہ لڑائی کیا ہے۔

اس بیان کو پنوں کی حمایت ملی تھی

لوک سبھا میں قائد حزب اختلاف راہل گاندھی نے کہا تھا کہ لڑائی اس بات پر ہے کہ ہندوستان میں سکھ کو پگڑی پہننے کا حق ہے یا نہیں۔ یا سکھ کے طور پر وہ گرودوارہ جا سکتا ہے یا نہیں؟ راہل گاندھی کے اس بیان کی خالصتانی دہشت گرد گروپتونت سنگھ پنوں نے حمایت کی تھی۔ راہل  گاندھی کے بیان کو درست قرار دیتے ہوئے گروپتونت سنگھ پنوں نے کہا تھا کہ راہل گاندھی نے بہت جرات مندانہ بیان دیا ہے۔ ان کا یہ بیان سکھس فار جسٹس (SFJ) کے الگ ملک خالصتان کے مطالبے کو درست ثابت کرتا ہے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Importance of Hindi: ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا-ملک اور سماج کے لیے خطرناک ہے انگریزی ذہنیت، بچوں کو اقدار دینا ضروری

ڈاکٹر دنیش شرما نے کہا کہ انگریزی ذہنیت سماج اور ملک کے لیے خطرناک ہے۔…

39 minutes ago

PrayagrajMahakumbh2025: مہاکمبھ میں ہوئی وائرل مونالیسا ، نشیلی آنکھوں اور تیکھے نین نقش والی لڑکی سوشل میڈیا پر چھائی

سوانلی جلد، عنبر کی آنکھوں اور تیکھی  نین نقش والی اس مالا بیچنے والی  لڑکی …

41 minutes ago

14 فروری کو مرکز کے ساتھ کسانوں کی میٹنگ، ڈلیوال نے طبی مدد لینے پر کیا اتفاق

سنیوکت کسان مورچہ (SKM) اور دو احتجاج کرنے والی کسان تنظیموں کے درمیان ہفتہ کو…

44 minutes ago

Amit Shah participate in Dahi Chura program: جے ڈی یو لیڈر سنجے جھا کے دہی چوڑا پروگرام میں پہنچے امت شاہ

دہلی اسمبلی انتخابات کے سلسلے میں وزیر داخلہ امت شاہ نے پوروانچل میں جے ڈی…

58 minutes ago