سیاست

PM Modi Performs Underwater Puja in Dwarka: پی ایم مودی سمندر میں ڈوبے دوارکا نگری پہنچے، پوجا کی اور کہا – یہ ایک روحانی تجربہ ہے

وزیر اعظم نریندر مودی گجرات کے دوارکا میں گہرے سمندر میں پانی کے اندر گئے اور اس جگہ پر پراتھنا کی جہاں ڈوب گئی دوارکا نگری ہے۔ انہوں نے کہا کہ اس تجربے نے مجھے ہندوستان کی روحانی اور تاریخی جڑوں سے ایک نادر اور گہرا تعلق پیش کیا۔ پی ایم مودی نے زیر آب شہر دوارکا کو خراج عقیدت پیش کیا۔ وہ اپنے ساتھ مور کے پروں کو سمندر میں بھگوان کرشن کو پیش کرنے کے لئے لے کر گئے تھے ۔

پی ایم مودی نے ٹویٹر پر ایک پوسٹ میں لکھا، ‘ڈوب گئے دوارکا شہر میں پراتھنا کرنا ایک بہت ہی شاندار تجربہ تھا۔ میں نے روحانی شان اور ابدی عقیدت کے ایک قدیم دور سے جڑا ہوا محسوس کیا۔ بھگوان شری کرشن ہم سب کا بھلا کرے۔ آج صبح وزیر اعظم مودی نے بیت دوارکا میں مندر کا دورہ کیا اور پوجا کرنے کے بعد انہوں نے اوکھا کو بیت دوارکا جزیرے سے جوڑنے والے 2.32 کلومیٹر طویل سمندری پل سدرشن  سیتوکا افتتاح کیا۔ یہ ملک کا سب سے طویل کیبل برج ہے، جس کا سنگ بنیاد پی ایم مودی نے 2017 میں رکھا تھا۔ یہ پل 900 کروڑ روپے سے زیادہ کی لاگت سے مکمل ہوا ہے۔

وزیر اعظم نریندر مودی نے تیرتھ نگری دوارکا میں واقع دوارکادھیش مندر کا بھی دورہ کیا۔ انہوں نے یہاں پوجا کی اور بھگوان دوارکادھیش کے درشن کئے۔ وزیراعظم نے بھی دان دیا ۔ انہوں نے دوارکا پیٹھ کے شنکراچاریہ کا بھی درشن کیا اور انہیں مالا پیش کی۔ شنکراچاریہ نے پی ایم کو انگ وستر اور رودرا ش کی  مالا پیش کی۔ اس کے بعد پی ایم کشتی پر سوار ہوئے اور سمندر کے بیچ میں گئے اور گہرے سمندر میں اتر ے۔

بھارت ایکسپریس

Abu Danish Rehman

Recent Posts

Parliament Winter Session: پارلیمنٹ کا سرمائی اجلاس 25 نومبر سے 20 دسمبر 2024 تک چلے گا

آنے والے سرمائی اجلاس کی خاص بات یہ ہے کہ 26 نومبر کو یوم دستور…

26 mins ago