سیاست

Remote Control:پنجاب کے لوگوں نے مجھے وزیراعلیٰ بنایا اور آپ نے چنی کو… راہل گاندھی کے ’ریموٹ‘والے بیان پر بھگونت مان کی تردید

پنجاب کے ہوشیار پور میں بھارت جوڑو یاترا کے دوران کانگریس لیڈر راہل گاندھی نے عام آدمی پارٹی کی حکومت پرطنز کیا۔ راہل گاندھی نے سی ایم بھگونت مان کو   نصیحت دی۔ راہل گاندھی نے کہا تھا کہ آپ (بھگونت مان) کو یہاں آزادانہ طور پر کام کرنا چاہیے، کسی کا ریموٹ کنٹرول نہیں بناچاہیے۔ راہل گاندھی کے اس بیان پر اب سی ایم بھگونت مان نے جوابی حملہ  کرتے ہوئے چرنجیت سنگھ چنی کو وزیراعلیٰ بنانے کی یاد دلائی ہے۔

کانگریس لیڈر راہل گاندھی کے بیانات کا جواب دیتے ہوئے پنجاب کے وزیر اعلی بھگونت مان نے کہا کہ راہل کو ایسے بے بنیاد بیانات دینے سے پہلے اپنے گریبان میں جھانکنا چاہیے۔ چیف منسٹر نے کہا کہ راہل گاندھی کو جمہوریت یا جمہوری وقار کے بارے میں کچھ کہنے کا کوئی اخلاقی حق نہیں ہے۔ بھگونت مان نے کہا کہ راہل گاندھی نے چرنجیت سنگھ چنی کو وزیر اعلیٰ بنایا تھا، جب کہ مجھے عوام نے خدمت کے لیے منتخب کیا ہے۔

راہل گاندھی پر طنز کرتے ہوئے وزیر اعلیٰ نے کہا، ‘آپ (راہل گاندھی) نے منتخب وزیر اعلیٰ کیپٹن امریندر سنگھ کو دو منٹ میں ذلیل کرکے ہٹا دیا تھا’۔ انہوں نے مزید کہا، ‘یہ بھی افسوسناک ہے کہ پنجاب کانگریس کے سربراہ کو بھارت جوڑو یاترا کے دوران دھکا مکی  کی جارہی ہے ۔ راہل گاندھی، آپ یہ سب کچھ بول کر اچھے نہیں لگ رہے ہیں۔

راہل گاندھی نے مان کو بتایا ‘ریموٹ’  والا سی ایم

اس سے قبل، کانگریس کے رکن پارلیمنٹ راہل گاندھی نے سی ایم بھگونت مان اور آپ کے کنوینر اروند کیجریوال کو نشانہ بناتے ہوئے کہا تھا، ‘پنجاب کو صرف پنجاب سے چلایا جانا چاہئے.. پنجاب کو دہلی سے نہیں چلاناچاہئے۔ میں پنجاب کے سی ایم بھگونت مان سے کہنا چاہتا ہوں کہ آپ اروند کیجریوال کے دباؤ میں نہ آئیں۔ آپ کو یہاں آزادانہ طور پر کام کرنا چاہیے..کسی کا ریموٹ کنٹرول نہیں ہونا چاہیے۔ اپنی تقریر ختم کرنے کے بعد وہ دوبارہ مائیک پر آکر اس بات پر  وہ  اس بات پر زور دینے کے لئے  پھر سے مائک پر آئے کہ جب پنجاب میں کانگریس کی حکومت تھی تو اس نے یہ طرز عمل اختیار کیا تھا کہ پنجاب کو یہاں سے چلایا جائے۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

Mayawati : یوپی کے کنٹریکٹ ملازمین کے حق میں مایاوتی کی آواز، وزیر اعلیٰ یوگی آدتیہ ناتھ سے کیا خاص مطالبہ

مایاوتی نے اپنے بیان میں ان ملازمین کا بھی ذکر کیا جو مستقل ملازمت سمیت…

44 seconds ago

Rahul Gandhi at Press Conference: وزیر اعظم سے لے کر سپاہی تک کو سزا دلوائیں گے، پریس کانفرنس میں راہل گاندھی کا اعلان

راہل گاندھی نے پولیس اہلکاروں کے مبینہ تشدد کا ذکر کرتے ہوئے کہا کہ انہوں…

1 hour ago

Prime Minister Narendra Modi: پوپ لیو چہاردہم کی سرجری کے بعد وزیر اعظم مودی نے جلد صحت یابی کی پرارتھناکی

سرجری کے دوران جانچے گئے بافتوں سے پہلے کیے گئے ٹیسٹوں کی بنیاد پر لگائے…

3 hours ago