سیاست

Bharat Jodo Yatra :پنجاب میں بھارت جوڑو یاترا میں راہل گاندھی کی سیکورٹی میں لاپرواہی

Bharat Jodo Yatra :راہل گاندھی کی قیادت میں چل رہی کانگریس کی‘ بھارت جوڑو یاترا ’ اس وقت پنجاب میں ہے۔ یہاں راہل گاندھی کی سیکورٹی کو لے کر سیکورٹی ایجنسیاں پہلے  سے ہی پنجاب پولیس کے رابطے میں تھیں۔ دریں اثنا، منگل کو راہل گاندھی کی سیکورٹی میں ایک بڑی کوتاہی دیکھی گئی۔ ہوشیار پور کے دسوہا میں ایک نوجوان نے حفاظتی حصار توڑ کر راہل گاندھی کے قریب پہنچ کر انہیں گلے لگا لیا۔ جس وقت یہ شخص راہل گاندھی تک پہنچا، اس وقت پنجاب کانگریس کے صدر امریندر راجہ وارنگ بھی وہاں موجود تھے۔

راہل گاندھی کے قریب آتے ہی سیکورٹی اہلکار اور لیڈر حرکت میں آئے اور فوراً ہی اس شخص کو راہل گاندھی سے دورکیا گیا۔ اس واقعہ کے بعد پنجاب میں راہل کی سیکورٹی کو لے کر کئی سوالات اٹھنے لگے ہیں کہ اتنی سخت سیکورٹی میں یہ شخص راہل گاندھی کے قریب کیسے پہنچا؟

کانگریس نے وزیر داخلہ امیت شاہ کو دو بار خط لکھا

کانگریس پارٹی نے پنجاب میں راہل گاندھی کی سیکورٹی میں کوتاہی کے تعلق سے وزیر داخلہ امت شاہ کو دو خط بھی لکھے ہیں۔ کانگریس نے خط میں لکھا، ‘سی آر پی ایف کی طرف سے جواب آیا ہے، جس کے خلاف ہم تشویش کا اظہار کر رہے ہیں۔ یہ ناقابل قبول ہے، کیونکہ اس سے مسئلہ حل نہیں ہوگا۔’ اس سے پہلے، ایک خط میں، کانگریس نے بھارت جوڈو یاترا کے دہلی میں بھی سیکورٹی کی خلاف ورزی کا الزام لگایا تھا۔ جس پر راہل گاندھی کی حفاظت میں مصروف سینٹرل ریزرو پولیس فورس نے کہا کہ راہل گاندھی نے خود کئی مواقع پر گائیڈ لائن کی خلاف ورزی کی ہے۔

کانگریس قائدین نے سوال اٹھائے

کانگریس لیڈر جے رام رمیش اور پون کھیرا نے راہل کی سیکورٹی کے حوالے سے ٹویٹر پر شیئر کیے گئے خط میں لکھا ہے، ‘ایسے کئی واقعات ہیں جب نامعلوم لوگ راہل گاندھی کے بہت قریب آئے، اس کے ویڈیو اور فوٹو گرافی کے ثبوت بھی شیئر کیے جاسکتے ہیں۔‘‘ اس دوران پارٹی نے یہ بھی کہا کہ ہریانہ پولس کی انٹیلی جنس یونٹ کے اہلکاروں نے یاترا میں دراندازی کی تھی اور اس پر شکایت بھی درج کرائی گئی تھی، لیکن کوئی کارروائی نہیں کی گئی۔

 -بھارت ایکسپریس

Bharat Express

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

14 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago

A speeding dumper ran over 9 people:نشے میں دھت ڈمپر ڈرائیور نے فٹ پاتھ پر سوئے ہوئے 9 افراد کو کچل دیا، 3 مزدوروں کی موقع پر موت

حادثے کے فوری بعد پولیس نے ڈمپر ڈرائیور کو گرفتار کر لیاہے۔ پولیس کے مطابق…

3 hours ago