یکساں سول کوڈکمیٹی کی تشکیل پر اے ایم آئی ایم آئی ایم سربراہ اسدالدین اوویسی نے بی جے پی کو سوالوں کے گھیرے میں لیتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے اپنی ناکامیوں کو چھپانے کے لئے یکساں سول کوڈ کمیٹی کی تشکیل کا اعلان کیا ہے۔ واضح رہے کہ گجرات میں اسمبلی انتخابات سے قبل مرکزی وزارت داخلہ نے شہریت کے حوالے سے یہ بڑا فیصلہ لیا ہے۔ گجرات کے دو اضلاع آنند اور مہسانہ میں مقیم پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان کی اقلیتوں کو ہندوستان کی شہریت دی جائے گی۔ وزارت داخلہ نے اس حوالے سے نوٹیفکیشن بھی جاری کر دیا ہے۔
مرکزی وزارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق پاکستان، بنگلہ دیش اور افغانستان سے آنے والے ہندو، سکھ، بدھ، جین، پارسی ، عیسائی اور جو افراد اس وقت گجرات کے آنند اور مہسانہ اضلاع میں مقیم ہیں، انہیں شہریت ایکٹ 1955 کے تحت ہندوستانی شہریت دی جائے گی۔ یہ لوگ طویل عرصے سے گجرات میں پناہ گزینوں کے طور پر رہ رہے ہیں۔ زارت داخلہ کے نوٹیفکیشن کے مطابق، شہریت ایکٹ، 1955 کے سیکشن 6 کے تحت اور شہریت کے قوانین، 2009 کی دفعات کے مطابق، ان سبھی کو ہندوستان کے شہری کے طور پر رجسٹر کرنے کی اجازت ہوگی یا انہیں ملک کے شہری کا سرٹیفکیٹ دیا جائے گا۔
نوٹیفکیشن میں یہ بھی کہا گیا ہے کہ گجرات کے ان دو اضلاع میں رہنے والے ایسے لوگوں کو اپنی درخواستیں آن لائن جمع کرانی ہوں گی جن کی تصدیق ضلعی سطح پر کلکٹر کرے گا۔ درخواست اور اس کی رپورٹ ایک ساتھ مرکزی حکومت کو آن لائن دستیاب کرائی جائے گی۔اگر ضرورت پرے تو، کلکٹر یہ معلوم کرنے کے لیے کسی بھی قسم کی انکوائری کر سکتا ہے کہ آیا درخواست گزار شہریت کے لیے موزوں ہے یا نہیں۔
روپ وے پراجیکٹ پر وشنو دیوی سنگھرش سمیتی کے ارکان کا کہنا ہے کہ تشکیل…
اپیندر رائے نے اس ملاقات کے بارے میں اپنی ایکس پوسٹ میں لکھا کہ، ’’چیف…
ورکنگ پروگرام کے تحت دونوں ملکوں کے درمیان کھیلوں کے میدان میں دوطرفہ تعاون کو…
وزیر اعظم نریندر مودی کا کویت کا دو روزہ دورہ ختم ہو گیا ہے اور…
مسلم نیشنل فورم کا اہم اجلاس: قومی مفاد اور ہم آہنگی پر زور
بہار میں گرینڈ الائنس حکومت کے قیام کے بعد خواتین کو 2500 روپے ماہانہ دینے…