سیاست

Sudan under Operation Kaveri: آپریشن کاویری کے تحت بحران زدہ سوڈان سے تقریباً 3000 ہندوستانو ں کو بحفاظت نکالا

Sudan under Operation Kaveri :تشدد سے متاثرہ سوڈان میں پھنسے ہندوستانیوں کو نکالنے کے لیے ہندوستان اپنا آپریشن ‘آپریشن کاویری’ چلا رہا ہے۔ اس کے تحت اتوار کو دو مرحلوں میں 269 افراد کے ایک اور گروپ کو بحفاظت لایا گیا۔ ان تمام لوگوں کو بنگلور اور دہلی لایا گیا۔ اس سے ایک دن پہلے یعنی ہفتہ کو سوڈان سے 365 لوگ دہلی پہنچے تھے۔ ساتھ ہی سوڈان میں پھنسے 3000 ہندوستانیوں کو آپریشن کاویری کے تحت بحفاظت جدہ واپس لایا گیا ہے۔

28 اپریل کو 754 لوگ دو گروپوں میں ہندوستان پہنچے

وزیر خارجہ ایس جے شنکر(Dr. S. Jaishankar) نے ٹویٹ کیا کہ آپریشن کاویری کے تحت ایک اور پرواز 229 مسافروں کو بنگلورو لے آئی۔ جمعہ کو 754 افراد انخلاء کے آپریشن کے حصے کے طور پر دو گروپوں میں ہندوستان پہنچے تھے۔ سرکاری اعداد و شمار کے مطابق سوڈان سے اب تک تقریباً 2300 افراد کو وطن واپس لایا جا چکا ہے۔

اب تک 3000 افراد سوڈان چھوڑ چکے ہیں

وزارت خارجہ کے ترجمان ارندم باغچی (Arindam Bagchi) نے ٹویٹ کیا کہ IAF کی C-130J پرواز نے 16ویں گروپ (بیچ) کو لے کر پورٹ سوڈان سے اڑان بھری۔ اس پرواز میں سوار 122 مسافر جدہ جا رہے ہیں۔ آپریشن کاویری کے تحت اب تقریباً 3000 لوگ سوڈان چھوڑ چکے ہیں۔ تصویر شیئر کرنے کے ساتھ ساتھ انہوں نے لکھا کہ سوڈان سے نکالے جانے والے ہمارے بزرگ شہریوں کی عزت اور احترام سے لایا گیا ۔

سوڈان میں تشدد کیوں ہے؟

سوڈانی فوج اور اس کے اتحادی ریپڈ سپورٹ فورسز گروپ کے درمیان جنگ عروج پر ہے۔ اکتوبر 2021 میں بغاوت کے بعد سے، ملک پر فوجی جنرلز کی کونسل کی حکومت تھی۔ سوڈانی مسلح افواج کے سربراہ جنرل عبدالفتاح البرہان ملک کے صدر کے طور پر خدمات انجام دے رہے تھے۔ ان کے نائب اور سوڈان کی ریپڈ سپورٹ فورسز کے سربراہ جنرل محمد حمدان ڈگلو تنازع کے مرکز میں ہیں۔

Abu Danish Rehman

Recent Posts

اجیت پوار سے ناراض چھگن بھجبل بی جے پی میں ہوں گے شامل؟ دیویندر فڑنویس سے کی ملاقات

این سی پی لیڈرچھگن بھجبل کی وزیراعلیٰ دیویندرفڑنویس سے ملاقات سے متعلق قیاس آرائیاں تیزہوگئی…

43 minutes ago

Dallewal Fasting For 28 Days:بھوک ہڑتال پر28دنوں سے بیٹھے بزرگ کسان رہنما جگجیت سنگھ ڈلیوال کی جان کو خطرہ، پڑ سکتا ہے دل کا دورہ

ڈلیوال کا معائنہ کرنے والے ایک ڈاکٹر نے صحافیوں کو بتایاکہ ان کے ہاتھ پاؤں…

3 hours ago