NCP Sharad Pawar: ملک کے سینئر سیاسی لیڈران میں سے ایک اور این سی پی کے قومی صدر شرد پوار نے ریٹائرہونے کا اعلان کیا ہے۔ اپنی زندگی سے متعلق ایک کتاب کے اجراء تقریب میں خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا، میں نے آج نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کے قومی صدر عہدے سے ریٹائرہونے کا فیصلہ کیا ہے۔
اس موقع پر اپنی اہلیہ پرتبھا کے ساتھ موجود رہے 82 سال شرد پوار نے کہا، ’مجھے معلوم ہے کہ کب رکنا ہے… میں نے این سی پی کے سینئر لیڈران کی ایک کمیٹی تشکیل دی ہے، جو اگلے صدر کے بارے میں فیصلہ کرے گی۔‘ ذرائع کے مطابق، پارٹی کی کمان کون سنبھالے گا اور اسے آگے کون بڑھائے گا، یہ طے کرنے کے لئے ایک کمیٹی کی تشکیل کی گئی ہے۔ اس کمیٹی میں پرفل پٹیل، سنیل تٹکرے، اجیت پوار، جینت پاٹل اور پارٹی کے کچھ دیگرسینئر لیڈران کو شامل کیا گیا ہے۔ واضح رہے کہ شرد پوار نے سال 1999 میں کانگریس سے الگ ہوکر نیشنلسٹ کانگریس پارٹی (این سی پی) کا قیام کیا تھا اور تب سے وہ صدر عہدے پر فائز تھے۔
ممبئی کے تین بڑے فنکاروں کو پاکستان سے دھمکی آمیز میل موصول ہوئی ہے۔ ذرائع…
ٹیم انڈیا نے شاندار شروعات کرتے ہوئے انگلینڈ کے خلاف پہلے T20 میچ میں 7…
ترلوک پوری کے جلسہ عام میں ایک خاص نظارہ دیکھنے کو ملا۔ یہاں ریلی میں…
یہ حادثہ شمالی مہاراشٹر کے جلگاؤں ضلع میں بدھ (22 جنوری) کی شام کو پیش…
ہندوستان کے نوجوان تیز گیند باز ارشدیپ سنگھ نے ٹی ٹوئنٹی کرکٹ میں ہندوستان کے…
امریکن سول لبرٹیز یونین اور دیگر گروپوں نے نیو ہیمپشائر کے شہر کونکورڈ میں اس…