Mann Ki Baat 100th Episode: وزیراعظم مودی کے ’من کی بات‘ کے 100ویں ایپیسوڈ کا ہندوستان ہی نہیں امریکہ اور برطانیہ سمیت کئی ممالک میں نشرکیا گیا۔ ان ممالک میں ہندوستانی برادری کے لوگوں نے وزیراعظم مودی کے ’من کی بات‘ کے 100ویں ایڈیشن کو سنی۔ خاص کر، امریکہ میں کئی مقامات پر مقیم ہندوستانیوں نے وزیراعظم نریندر مودی کے ’من کی بات‘ کو سنی اور اس دوران طرح طرح کے پروگرام منعقد کئے گئے۔ وزیرخارجہ ایس جے شنکر نے کہا کہ وزیراعظم نریندر مودی کی ’من کی بات‘ بدلتے ہندوستان… نئے ہندوستان کی کہانی ہے اور یہ ہندوستان اور دنیا کے درمیان رابطہ کا ذریعہ ہے۔
ایس جے شنکر نے اتوار کو وزیراعظم کے ماہانہ ریڈیو پروگرام ’من کی بات‘ کے 100ویں ایڈیشن کی نشریات کو ہندوستانیوں کے ساتھ بیٹھ کر سنی۔ گیانا، پاناما، کولمبیا اور ڈومینیکن جمہوریہ کے اپنے سرکاری دورے کے اختتام کے بعد یہاں آئے جے شنکرنے اتوارکی صبح منعقدہ ایک پروگرام سے خطاب کرتے ہوئے یہ بات کہی۔
وزیرخارجہ نے کہی یہ بڑی بات
وزیر خارجہ جے شنکرنے کہا، ’’تمام پہلوؤں سے ‘من کی بات’ کی کہانی گزشتہ 9 سال کی کہانی ہے، یہ بدلتے ہوئے ہندوستان کی کہانی ہے۔ یہ ایک ‘نئے ہندوستان’ کے ابھرنے کی کہانی ہے، یہ ہندوستان اوردنیا کے درمیان کا رابطہ ہے… آج بدلا ہوا ہندوستان ہے، زیادہ تر سمجھدار ہندوستان ہے، تمام معنوں میں میں کہوں گا کہ ایک متاثرکن ہندوستان جوآپس میں جڑ رہا ہے۔‘‘
امریکہ میں ہندوستان کے سفیر ترن جیت سنگھ سندھو، نیویارک میں ہندوستان کے قونصل جنرل رندھیر جیسوال، ہندوستانی-امریکی سینیٹرکیون تھامس، ہندوستانی امریکی اسمبلی کے رکن جینیفرراج کمار اور ایڈیسن کے میئر سیم جوشی سمیت ہندوستانی برادری کے مختلف لوگوں نے خصوصی نشریات کو سنی۔
وزیرخارجہ نے اس دوران بتایا کہ کیسے ’من کی بات‘ کے دوران ہوئی بات چیت اور خیالات نے ہندوستان کے لوگوں کو متاثر کرنے اور ترغیب دیا۔ وزیر خارجہ نے کہا، ’’کووڈ کے دوران میرے لئے ’من کی بات‘ بہت خاص تھا کیونکہ اس وقت ملک کی عوام کو ہمت کی ضرورت تھی، جو انہیں ’من کی بات‘ سے ملی۔‘‘
طالبان نے کئی سخت قوانین نافذ کیے ہیں اور سو سے زائد ایسے احکام منظور…
اداکارہ نینتارہ نے سوشل میڈیا پر لکھے گئے خط میں انکشاف کیا ہے کہ اداکار…
بہوجن وکاس اگھاڑی کے ایم ایل اے کشتیج ٹھاکر نے ونود تاوڑے پر لوگوں میں…
نارائن رانے کا یہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے، جب مہاراشٹر حکومت الیکشن کے…
تفتیش کے دوران گل نے یہ بھی انکشاف کیا کہ اس نے بابا صدیقی کے…
وزیر اعظم نریندر مودی نے اپنے غیر ملکی دوروں کا استعمال احتیاط سے منتخب تحائف…